یہ تو کسی شہزادی کی طرح ہیں۔۔ انجلینا جولی اور بلوچستان میں واقع پرنسس آف ہوپ ایک دوسرے سے کیوں ملتی ہیں؟ جانیے دلچسپ معلومات

image

دنیا میں ایسے کئی عجوبے موجود ہیں جو اپنی انفرادیت اور حیرت کے باعث دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں لیکن پاکستان میں کچھ ایسے مقامات موجود ہیں، جو کہ دیکھنے والوں کو اپنی طرف مائل کرتے ہیں۔

کراچی سے 190 کلومیٹر کی دوری پر جبکہ کوئٹہ سے 717 کلومیٹر کی دوری پر واقع پرنسس آف ہوپ یا امید کی شہزادی واقع ہے، یہ ایک ایسا مقام ہے جو کہ پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے۔ لیکن ان پہاڑوں نے بھی اس شہزادی کو خوبصورت بنا دیا ہے۔ لیکن یہ شہزادی کوئی حقیقی شہزادی ک مجسمہ نہیں ہے، بلکہ ان پہاڑوں کے ساتھ ہی سمندر ہے، اور سمندری ہوا نے ان پہاڑوں کو کچھ ایسا بنا دیا ہے کہ قدرتی طور پر ایک شہزادی کا مجسمہ معلوم ہوتا ہے۔

جبکہ اس مقام کا نام پرنسس آف ہوپ یعنی امید کی شہزادی کچھ اس طرح پڑا تھا، کہ مشہور امریکی اداکارہ اینجلینا جولی جب اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر کے طور پر پاکستان آئی تھیں، تو اس وقت ہنگول نیشنل پارک کا دورہ کیا تھا، اور ساتھ ہی یہ مقام بھی موجود ہے۔

جب اداکارہ کی نظر اس مقام پر پڑی تو وہ حیرت زدہ ہو گئی تھیں، پہلی نگاہ پڑتے ہی ان کے الفاظ تھے واؤ، اسی لمحے ان کے منہ سے بے ساختہ یہ جملہ نکلا تھا پرنسس آف ہوپ، یعنی امید کی شہزادی جو کہ آج اسی نام سے جانا جاتا ہے۔

آج یہ مقام دنیا بھرمیں پاکستان کے تفریحی مقام کے طور پر سامنے آیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US