جب دوسری شادی کی، تو اس وقت پہلی بیوی کو منانا پڑا تھا۔۔ جانیے فیاض الحسن کی 2 بیویاں کون ہیں؟ اور فیملی سے متعلق وہ معلومات، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

سیاست دان ایک ایسا نام ہے جسے سن کر اکثر لوگ فورا منفی پہلو نکال لیتے ہیں، میڈیا بھی سیاست دان کو منفی طور پر پیش کرتا رہا ہے جس سے سیاست دان کو کافی مشکلات کا سامنا پیش کرنا پڑتا ہے۔ آج جس مشہور سیاست دان کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں وہ بھی کچھ ایسے ہی ہیں جو کہ میڈیا لی تنقید کی زد میں رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے ممبر فیاض الحسن چوہان کا شمار پی ٹی آئی پنجاب کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ 21 مئی 1970 کو پیدا ہونے والے فیاض الحسن چوہان نے اکنامکس میں ایم اے کیا ہے جبکہ وہ پنجاب یونی ورسٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

فیاض الحسن پی ٹی آئی سے پہلے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی منسلک رہ چکے ہیں، شباب ملی، پاسبان انقلاب اور جماعت اسلامی میں اہم ذمہ داریاں نبھانے والے فیاض الحسن چوہان اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب کی سیاست کی ترجمانی کر رہے ہیں۔

اپنی طالب علمی سے متعلق بتاتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میں کلاس میں پوزیشن ہولڈر بچہ تھا، میرے والدین گریڈز کے حوالے سے کافی سخت تھے۔ جبکہ ایک مرتبہ میری دوسری پوزیشن آئی جس پر مجھے ڈر تھا کہ والدین مجھے مارے نا؟ اتنا خوف تھا میرے ذہن میں والدین کا۔

اپنے والدین سے متعلق فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق ہشیار پور سے تعلق ہے جبکہ ہم گجر ہیں۔ لیکن 1947 میں ہم ہجرت کر کے پاکستان آگئے تھے۔ جبکہ فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ بٹوارے کے وقت جب ہمیں یہاں آنا تھا تو دادا اسی سوچ میں تھے کہ ہم اپنی زمینیں، باغات کیسے چھوڑ کر چلئ جائیں، اسی سوچ میں انتقال کر گئے تھے۔ اور پھر ہم تایا ابو، اور والد صاحب ہم سب یہاں آگئے۔

والد سے متعلق فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ والد سرکاری ملازم رہ چکے ہیں جبکہ پڑھائی کے حوالے سے وہ کافی سخت تھے۔ فیاض بتاتے ہیں کہ مجھے میٹرک تک مار پڑتی رہی ہے، جبکہ ڈنڈے اور تھپڑ کا استعمال ہوتا تھا۔ جبکہ والدہ سے متعلق کہنا تھا کہ والدہ بہت ہی بھولی تھیں، وہ تعلیم یافتہ نہیں تھیں، جبکہ وہ تعلیم سے متعلق زیادہ نہیں جانتی مگر میری والدہ ہم بچوں کی تربیت کے حوالے سے کافی سخت تھیں۔ آج ہم بھائی بہن اگر سول اور آرمی کے عہدوں پر ہیں، تو والدین کے ڈنڈے اور بہترین تربیت کی بدولت ہیں۔ بیٹے کی پڑھائی میں کم نمبر آنے سے متعلق فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میں بڑے افسوس کی بات ہے تمہارے کم نمبر آئے ہیں۔ کیا اچھا رہے گا میں تم پر ہاتھ اٹھاؤں؟ جبکہ فیاض الحسن چوہان نے ان تمام الزامات کی بھیئ تردید کرتے ہوئے کہا میرے بیٹے کی مارک شیٹ میں نمبروں کی سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا تھا، یہ سب ن لیگ کے حمایت یافتہ سرکاری ملازمین کی سازش تھی۔

جبکہ سیاست سے متعلق بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جب میری نکر پہننے کی عمر تھی اس وقت میں اسلامی جمعیت میں تھا، ساتویں اور آٹھویں جماعت ہی سے سیاسی طور پر حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔ میں 6 سال کا تھا جب ہم ایک جلسے میں تھے، جہاں مجھے پہلی بار لاٹھی چارج کے دوران ڈنڈا پڑا تھا۔ جبکہ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی سے متعلق کہنا تھا کہ حنیف عباسی میرا شاگرد تھا، جبکہ میں نے اسے انگلی سے چلنا سکھایا تھا۔ حنیف عباسی کو میں نے ٹکٹ دلوایا تھا، لیکن ناخلف شاگرد ہے، اس کی عادت ہے کہ جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے۔

جبکہ اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنی انا پر کوئی سمھوتہ نہیں کر سکتا ہوں۔ لاہور کا ہر گلوکار، فنکار اداکار جس حد تک میرا مداح ہے، شاید کسی دوسرے کا نہیں ہوگا۔ میرا رول ماڈل عمر فارق ہیں جبکہ مجھے ہٹلر بھی پسند ہے، ہٹلر اس لیے پسند ہے کیونکہ وہ محبت وطن تھا، اس نے اپنے وطن کو پہلی جنگ عظیم کے بعد استقامت دی تھی۔ لیکن ہٹلر کی بدمعاشی اور غنڈہ گردی کو سپورٹ نہیں کرتا ہوں۔ فیاض الحسن چوہان نے دو شادیاں کی ہیں، جن میں سے دوسری شادی پسند کی شادی تھی۔

جبکہ اہلیہ حیمرا فیاض کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو 12 سال ہو چکے ہیں، اور ہماری ملاقات کالج میں ہوئی تھی۔ جبکہ فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ میں ان کے کالج میں ایک فنکشن میں بطور ایم پی اے مہمان خصوصی کے طور پر گیا تھا۔ مجھے پہلی نظر میں ہی ان کی معصومیت اور خوبصورتی پسند آئی تھی۔ جبکہ یہ بھی کہا کہ پیار کے اظہار کے معاملے میں میں بولڈ ہوں۔

اہلیہ حمیرا فیاض کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ دوسری شادی ہے لیکن کبھی مجھے اس بات کا احساس نہیں ہونے دیا کہ یہ میری دوسری شادی ہے۔ جبکہ منانے سے متعلق کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے اگرچہ غلطی میری ہی کیوں نہ ہو، مناتے فیاض ہی ہیں۔ مجھے سیاست کا شوق نہیں ہے لیکن میں اپنے شوہر کے ٹاک شوز پورے دیکھتی ہوں۔ فیاض بچوں کو بھی پورا وقت دیتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان سے بیٹے کی خواہش سے متعلق سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی تمام بیٹیوں کی ہیدائش پر اس طرح استقبال کیا تھا جس سے اہلیہ کو محسوس ہی نہیں ہونے دیا تھا۔ میں نے ہر بیٹی کا دل سے استقبال کیا تھا، مجھے یاد پڑتا ہے جب تیسری بیٹی رباب پیدا ہوئی تھیں تو میں نے پنڈی میں اپنے محلے میں دیگ پکوائی اور ملازم کو بولا کہ ہر گھر جاؤ اور بریانی دیتے وقت کہو کہ فیاض الحسن چوہان کے گھر چوتھی بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ جبکہ بچیوں کے حوالے سے فیاض کا کہنا تھا کہ بیٹیاں اپنا نصیب لے کر آتی ہیں۔

دو شادیوں کے سوال سے متعلق فیاض احسن چوہان کا کہنا تھا کہ بچپن ہی سے دو شادیاں کرنے کا کیڑا تھا، تو کرلیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US