گزشتہ روز شہر کراچی میں ہونے والی بارش سے کئی سڑکیں زیر آب آگئیں جس کے باعث چند شہریوں کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت کی اطلاعات بھی سامنے آئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق کل ہونے والی بارش کے باعث کرنٹ لگنے کے واقعات میں 4 سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کلفٹن کے علاقے شاہ رسول کالونی میں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 4 سالہ بچی تانیہ اس دنیا سے چلی گئی۔
تانیہ کے والد کے مطابق ننھی بچی گھر کے باہر بارش کے پانی میں کھیل رہی تھی اور اس دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی، 4 سالہ بچی پہلی جماعت کی طالبہ تھی۔
شام کے وقت کھمبے پر اسپارک ہوا تھا تاہم شکایت کرنے کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے کارروائی نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ مزید تین افراد ہلاک ہوئے۔
یہ صورتحال ہے کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کی جہاں ناگن کی طرف بارش کا پانی کھڑا ہے۔
اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں برسات کا پانی کئی کئی فٹ کھڑا ہے جس میں کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ڈیفنس اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بارش کی بعد کی سنگین صورتحال کی ویڈیوز منظرعام پر آرہی ہیں تو کہیں بارش کے دوران سڑک بننے کی بھی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بارش کے دوران سڑک ڈلنے کا کام زور و شوز سے جاری ہے اور سڑک ڈلنے کی دوسری اطراف میں پانی جمع ہوا دکھائی دے رہا ہے۔