جب پہلی بار اذان سنی تو روتا ہوا بچہ چپ ہوگیا ۔۔ مسلمان بچوں کے کان میں اذان کیوں دی جاتی ہے؟ جانیے وہ معلومات جو اکثر لوگ نہیں جانتے

image

اذان ایک ایسی چیز ہے جسے اگر غور و فکر سے سنا جائے تو دل و دماغ پرسکون ہو جاتا ہے۔ بلاشبہ اذان ایک بہترین عمل ہے اور اس کا احترام، اور اس سے محبت ہر مومن کا ایمانی تقاضا ہے۔

اذان ہر نماز سے قبل دی جاتی ہے کیونکہ یہ نماز کی دعوت کا بلاوا ہوتا ہے اس کے علاوہ اذان نومولود کی پیدائش کے بعد اس کے کان میں دی جاتی ہے۔ تو آج ہم یہی جانیں گے کہ بچے کے کان میں اذان کیوں دی جاتی ہے؟

ہر مسلمان گھرانے میں بچے کی پیدائش کے بعد اس کے کان میں اذان دینے کا سلسلہ پیغمبر اکرم ﷺ کے دور سے جاری ہے۔ ایک اسلامک ویب سائٹ مسائل شریعہ پر کس نے سوال کیاکہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو کان میں اذان کیوں دی جاتی ہے؟

مسائل شریعہ ویب سائٹ کی جانب سے جواب دیا گیا کہ بچہ کے کان میں اذان اس لیے دی جاتی ہے کہ بلائیں دور ہوجائیں کیونکہ ایک حدیث شریف میں ہے کہ بچہ کے پیدائش کے وقت شیطان چونکا مارتا ہے جس کی وجہ سے بچہ چیخ مار کر روتا ہے۔

اور ایسا ہوتا بھی ہے کہ جب بچے کے کان میں اذان دی جاتی ہے تو بچہ خاموش ہوجاتا ہے۔ ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نومولود بچہ رو رہا ہوتا ہے اور جیسے ہی بچے کا باپ اس کے کان میں اذان دینا شروع کرتا ہے تو وہ اس وقت خاموش ہوجاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US