پولیس کی وردی میں یہ اسٹریپ اور ہر جوتے کے ڈبے میں سلیکا جیل کیوں ہوتا یے؟ جانیئے چند ایسی چیزوں کے بارے میں دلچسپ معلومات جو آپ نے کبھی نہیں سُنی ہوں گی

image

ہمیشہ کی طرح ہم ایک بار پھر لائے ہیں آپ کے لئے چند مختلف معلومات جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، تو آئیے پھر شروع کرتے ہیں۔

پولیس والوں کی وردی پر شولڈر اسٹیپ

آپ نے دیکھا ہوگا کہ پولیس والوں کی وردی پر کندھوں پر اسٹیپ موجود ہوتا یے کیا آپ نے کبھی سوچا ہے یہ کیوں ہوتا یے، دراصل پولیس والوں کی وردی میں تو اس کا استعمال ان کا رینک بڑھنے پر اسٹار لگانے کے لئے کیا جاتا ہے مگر ایسے ہی اسٹیپ جیکٹس پر بھی موجود ہوتے ہیں جو شولڈر بیگ یا بیگ پیک وغیرہ ٹانگنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہوتا ہے اور ہم کبھی اس کا استعمال ہی نہیں کرتے۔

سیلیکا جیل

اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ نئے جوتے اور کپڑوں یا بیگ میں سیلیکا جیل موجود ہوتا ہے، یہ دراصل جوتے وغیرہ سے ایکٹسرا نمی جو جذب کرنے کے لئے ان میں رکھا جاتا یے اور ہم اس کا استعمال کرنے کے بجائے اسے پھینک دیتے ہیں، اگر آپ کے جوتے تھوڑے بہت گیلے ہو گئے ہوں تو اس میں سیلیکا جیل ڈال کر رکھ دیں جوتے خراب نہیں ہوں گے۔

ٹیوب کے ڈھکن میں نوکیلا پوائنٹ

اکثر ہم کوئی مرہم یا ٹوتھ پیسٹ وغیرہ لیتے ہیں تو اس کے منہ پر سلور سیل اور ڈھکن میں ایک نوکیلا پوائنٹ موجود ہوتا ہے دراصل یہ اس سلور سیل کو کھولنے کے لئے دیا جاتا ہے۔

<آپ کو ہماری بتائی ہوئی یہ معلومات کیسی لگیں، بتانے کے لئے ابھی ہمار ی ویب کے فیس بک پیج پر جائیں اور کمنٹ میں ہمیں بتائیں۔/p>


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US