ہمیں تو کوئی پسند ہی نہیں کرتا۔۔۔ 5 ایسی ٹپس جنھیں اپنا کر لڑکے اسمارٹ لگ سکتے ہیں

image

لڑکوں کو عام طور پر شکایت ہوتی ہے کہ وہ دفتر میں ہوں یا گھر میں ہر جگہ انھیں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ اس کی ایک وجہ ان کا رہن سہن ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ ذمہ دار شخصیت کے طور پر ابھرنے میں ناکام. رہتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں لڑکوں کے لئے کچھ ایسی ٹپس دی جائیں گی جن سے وہ خود کو گروم کرسکتے ہیں۔

بالوں کی صفائی کا خیال رکھیں

سلیقے سے کٹے بال یا بہترین انداز میں بنا ہئیر اسٹائل آپ کی پرسنالٹی کو ابھارتا ہے۔ بالوں کی صفائی بھی ضروری ہے۔ باہر جاتے ہوئے تیل نہ لگائیں بلکہ صاف بالوں میں کنگھا کرتے رہیں تاکہ گرد نہ بیٹھے۔ اسی طرح داڑھی مونچھوں کی صفائی بھی ضروری ہے۔ بازار میں ایسے خوشبودار تیل موجود ہیں جو داڑھی پر لگانے سے داڑھی محسوس ہوتی ہے ان تیلوں میں چکناہٹ نہیں ہوتی

ڈھیلے کپڑوں کا زمانہ گیا

اب ڈھیلے ڈھالے لباس کا دور نہیں ہے۔ آفسز میں کام کرنے والے مردوں کو لباس پر خاص توجہ دینی چاہئے اور مناسب فٹنگ والے کپڑوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔ فٹنگ والی پینٹ اور شرٹ سے لڑکوں کی اچھی فٹنس ظاہر ہوتی ہے اور وہ زیادہ چاک و چوبند لگتے ہیں۔ پریزینٹیشن کے دوران فٹنگ والے لباس اچھا اثر قائم کرتے ہیں

ہیل والے جوتوں میں کوئی برائی نہیں

آج بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو سب سے پہلے کسی کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے جوتوں کو اہمیت دیتے ہیں۔ ہوسکتا ہے آپ کے باس بھی ان میں سے ایک ہوں۔ جوتے ہمیشہ فیشن کے حساب سے اور صاف ستھرے پہنیں اس کے علاوہ موزے بھی دھلے ہوئے استعمال کریں۔ اگر آپ قد بڑھانے کے لئے ہیل والے جوتوں کا استعمال کرتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں

ایسسریز کبھی آؤٹ آف فیشن نہیں ہوتیں

بیلٹ، گلاسز، گھڑی اور پرفیوم مردانہ ایسسریز ہیں جنھیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے یہ چیزیں شخصیت کو متاثر کن بناتی ہیں۔ پرفیوم ایسا استعمال کریں جو آس پاس والوں کو چبھتا ہوا محسوس نہ ہوا۔

سیدھے کھڑے رہنے کی عادت ڈالیں

جھکے ہوئے کندھے اور جھک کر کھڑے ہونے اور بیٹھنے کا انداز آپ کو نا صرف کسی حد تک غیر ذمہ دار پیش کرتا ہے بلکہ پیٹ نکلنے کا سبب بھی بنتا ہے۔ اس کے بجائے ہمیشہ سیدھے کھڑے ہونے کی کوشش کریں۔ غور کریں فلموں یا ڈراموں میں کام کرتے ہوئے ہیرو کا کیا انداز ہوتا ہے۔ یقیناً آپ کا باس اور آس پاس کے لوگ بھی آپ کو ایک متاثر کن روپ میں دیکھنا چاہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US