ان کو سب سے زیادہ بونگیاں مارنے کا ایوارڈ ملنا چاہیے... ندا یاسر کی وائرل وڈیو پر لوگوں کے دلچسپ تبصرے

image

کل سے ندا یاسر کی ایک پرانی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنے شو کے دوران فارمولہ کار ریسرز سے کار کے بارے میں بات کررہی ہیں۔ ندا کار ریسرز سے پوچھتی ہیں کہ آپ نے چھوٹی گاڑی سے شروعات کی ہے جس پر وہ جواب دیتے ہیں کہ میڈم فارمولہ کارز چھوٹی ہی ہوتی ہیں اور ان میں ایک ہی آدمی بیٹھ سکتا ہے۔ ندا دوبارہ پوچھتی ہیں کہ یعنی ابھی آپ نے کار کا فارمولا بنایا ہے جس پر ریسر انھیں بتاتا ہے کہ میڈم فارمولہ کار رییسنگ کے لئے ہوتی ہے اس پر ندا تیسری بار سوال کرتی ہیں کہ کیا وہ گاڑی اتنی ہی تیزی سے چلتی ہے جتنی کہ پیٹرول والی؟

ندا کی یہ کلپ اگرچہ کافی سال پرانی ہے لیکن دوبارہ سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر ہنسی اور تبصروں کا طوفان آگیا ہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ندا یاسر کو شو میں بلائے گئے مہمانوں کے حوالے سے تھوڑی ریسرچ کرلینی چاہیے تاکہ بعد میں وہ شو کے دوران ایسی بونگیاں نہ ماریں۔ فارمولہ کار ریسنگ کے دوران استعمال ہوتی ہیں اور بلاشبہ یہ تیز ترین رفتار والی گاڑیاں ہوتی ہیں۔

ایک اور صارف میم شئیر کرتے ہوئے ندا یاسر کا فارمولہ کار میں ایک سے زائد سیٹ کے آئیڈیے پر شکریہ ادا کررہے ہیں

جبکہ ایک صارف کہتے ہیں میری بیگم جب بھی کوئی بیوقوفی کی بات کرتی ہیں تو میں کہتا ہوں کہ بیگم ندا یاسر مت بنو

علی گل پیر نے بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ندا کی وائرل کلپ کی فنی وڈیو بناڈالی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین خوب لطف اندوز ہورہے ہیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US