کسی کی موت نے لوگوں کو رُلایا تو کہیں بارش نے کی تباہی ۔۔ گذشتہ ہفتے کی 7 وائرل تصاویر جن کا چرچہ سوشل میڈیا پر آج بھی ہو رہا ہے

image

ہماری ویب کی جانب سے آپ کو ہر ہفتے کے پہلے دن گذشتہ ہفتے کی یاد تازہ کروائی جاتی ہے اور ہر دن کے کچھ اہم واقعات کو یاد کروایا جاتا ہے ایے ہی آج بھی ہم آپ کے لئے گذشتہ دنوں کی یادیں لے کر آئے ہیں جو آج بھی لوگوں کو غمگین کر جاتی ہیں۔

سدھارتھ شُکلا کی موت:

بھارتی اداکار سدھارتھ شُکلا کی موت پر انڈیا اور پاکستان میں ان کے مداح افردہ ہیں، آج بھی کی کو یقین نہیں آ رہا ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ ان کی قریبی شہناز کی حالت بھی زار ہے اور سدھاتھ کی آخری رسومات میں جس طرح شہناز روئی یہ بھی تصاویری مناظر خوب وائرل ہوئے۔

فضاء علی گر گئیں:

اداکارہ فضا علی گانے کی ریکارڈنگ کے دوران ریت کے ٹیلے سے زمین پر گر کر بے ہوش ہو گئیں، ساتھی گلوکار ملکو اس دوران شدید پریشانی کا شکار نظر آئے اور پانی نہ ملنے پر فضا علی کو لسی پلا کر ہوش میں لانے کی کوشش کرتے رہے۔ فضاء کو جب ہوش آیا تو ان کا سر درد سے چکرانے لگا۔ اس دوران سیٹ پر بھگدڑ مچ گئی، تمام لوگ اپنا کام چھوڑ کر اداکارہ کو بچانے کی تگ و دو میں مصروف نظر آئے۔

بارش کے بعد کرنٹ:

بارش کے باعث کرنٹ لگنے کے واقعات میں 4 سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تو کہیں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، کوئی پانی میں پھنسا ہوا دکھائی دیا تو کہیں نالے زیرِآب آگئے۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

برائیڈل شاور:

اداکارہ منال خان کا برائیڈل شاور بھی بہت وائرل ہوا، جس میں یہ نائٹ پجامہ پارٹی کرتی دکھائی دیں، منال نے بے بی پنک اور ساتھیوں نے کالے رنگ کا لباس پہنا۔ گزشتہ ہفتے اداکارہ منال خان کی جانب سے اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا سائٹ پر شیئر کیا گیا تھا جس کے مطابق شادی کی تقریب 10 ستمبر کے دن ہوگی۔

سائیکل پر جانے والی عورتیں:

ماں بیٹی جو رات میں موٹر سائیکل پر سفر کررہی تھیں کہ ایک اور موٹر سائیکل پر دو لڑکے ان کی بائیک کے پیچھے والے پہئیے پر اپنی بائیک ٹکر ٹکرا کر انھیں مسلسل ہراساں کرنے کی کوشش کرہے تھے۔ شاید وہ بدمعاش لڑکے خواتین کو ہراساں کرنے کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو بھی جاتے لیکن ​​​​​​​بدمعاش لڑکوں کو تنبیہہ کی خواتین کو ہراسانی کا نشانہ بنتا دیکھ کر اچانک دو تین مرد اپنی اپنی گاڑیوں سے نکل کر ان لڑکوں کی جانب بڑھے اور اور انھیں اپنی گھٹیا حرکتوں سے باز رہنے کی تنبیہ کی۔ اچانک اپنے پکڑے جانے کے خوف سے وہ دونوں لڑکے ٹریفک سگنل کھلتے ہی بھاگ کھڑے ہوئے اور اس طرح ان دونوں خواتین نے سکھ کا سانس لیا۔اس واقعے نے جہاں اس بات کو ثابت کیا کہ سب مرد ایک جیسے نہیں ہوتے بلکہ اکثریت ایسے مردوں کی ہے جو خواتین کی عزت کو اولین ترجیح دیتے ہیں اسی طرح ایک بات یہ سامنے آتی ہے کہ اسلام نے ہمیں برائی کو روکنے کا جو طریقہ بتایا ہے وہ اپنے اندر کتنا اثر رکھتا ہے کہ برائی کو ہاتھ سے روکو اور اگر اس کی طاقت نہیں رکھتے تو زبان سے اور اگر اس کی طاقت بھی نہیں رکھتے تو کم سے کم برے کو برا ضرور کہو۔ وہ دو بدمعاش لڑکے اس لئے ڈر کر بھاگ گئے کیونکہ انھیں پتا چل گیا تھا کہ وہاں ایسے نوجوان موجود ہیں جو انھیں برائی سے روکیں گے۔ اسی طرح اگر پاکستان کے تمام نوجوان اپنے ارد گرد برائی ہوتا دیکھ کر پولیس کو خبردار کردیں تو برائی اپنے آپ دم توڑ دے گی اور ملک کو بدنام کرنے والے اپنا منہ لے کر رہ جائیں گے۔

سونے کا تمغہ

حیدر علی کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ، حیدر علی کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے دو انچ پتلی اور ایک انچ چھوٹی ہے ، اپنے اس نقص کے ساتھ انہوں نے اولمپکس میں پاکستان کے لئے پہلا گولڈ کا تمغہ جیتا اور اب ملک واپس آگئے ہیں۔/

علی گیلانی

کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی موت بھی اسی ہفتے ہوئی اور ان کی میت کو بھارتی فوج نے چھین لیا اور وادی میں سخت کرفیو لگا دیا، جس پر ملک بھر کے مختلف مقامات پر علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US