افغان طالبان نے امریکی انخلاء کے بعد افغانستان میں ایک نئی حکومت کی خبر سامنے آئی تھی، اسی حوالے سے اب ایک اور خبر سامنے آئی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے حکومت کرنے کے دن اور حلف برداری کی تقریب میں پاکستان، روس، چین، قطر، ترکی اور ایران کو دعوت دی ہے۔
افغان طالبان کی جانب سے ان ممالک کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینا، ان ممالک سے سفارتی تعلقات بحال کرنے اور دنیا کو ایک ایک پیغام دینا ہے کہ طالبان دنیا میں ایک شناخت چاہتے ہیں۔
جبکہ نئی افغان گورمنٹ میں افغانستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔