پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جبکہ ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز میں عبوری کوچز کی زمہ داریاں نبھائیں گے۔ تاہم مصباح الحق کورونا مثبت آنے کی وجہ سے وہ کچھ دن اور جمیکا میں قیام کریں گے۔

مستعفی ہونے کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میں ابھی اس فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ آنے والی سیریز میں بحیثیت پاکستان کرکٹ ٹیم کوچ اپنی ذمہ داریاں نبھا سکوں گا۔ ان کا کہنا تھا میں ابھی اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔ جبکہ مجھے اس بات کا اندازہ ہے کہ یہ وقت اس فیصلے کیلئے آئیڈیل نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے۔

تاہم وقار یونس نے کہا کہ مجھے جب مصباح الحق نے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تو میں نے بھی اپنے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان بولرز کے ساتھ کام کرنے پر بہت مطمئن محسوس کرہا ہوں۔

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ ہم مصباح الحق اور وقار یونس کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز کیلئے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی حیثیت سے تعینات کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US