مون سون کا نیا سسٹم ۔۔ جانیے کراچی میں بارشیں پھر کب ہوں گی؟

image

کراچی میں ایک بار پھر بارش کا نیا اسپیل انٹری دینے کو تیار، محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں جمعرات سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں خوب برسنے والا سسٹم تو ختم ہوگیا ہے لیکن اس کے باوجود محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں بارش برسانے والے ہوا کے ایک اور کم دباؤکے سسٹم کی موجودگی کی تصدیق ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس نئے سسٹم کے تحت کراچی میں تیز بارشیں متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ مون سون سسٹم کے اثرات سندھ اور ملک کے شمالی علاقوں میں نظر آسکتے ہیں جس کے پیش نظر 9 سے 10 ستمبر کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے اور 10 ستمبر کے بعد ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن سکتا ہےجس کے سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 3 دن موسم گرم رہنے امکان ہے تاہم 8 ستمبر کو صبح و رات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US