پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومت نے تعلیمی ادارے آج یعنی 6 سے 11 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا کی بگڑتی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پنجاب میں آج سے 11 ستمبر تک اسکولوں اور دیگر تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔
جبکہ دوسری جانب خیبرپختونخوا کی حکومت نے 8 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن 8 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہے گے ان میں پشاور، سوات ڈی آئی جی خان، صوابی سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں کو 6 سے 11 ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔