کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکال لیا گیا

image

کراچی کے ساحل پر پھنسے کارگو بحری جہاز کو ڈیڑھ ماہ سے کی جانے والی کوششوں کے بعد بالآخر آج صبح نکال لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 ماہ سے پھنسے کارگو جہاز کو نکالنے میں گڈانی شپ بریکنگ کی ایک کمپنی ایان شپ کا مرکزی کردار رہا ہے۔ تاہم جہاز اب کھلے سمندر میں موجود ہے۔

یاد رہے کہ کارگو جہاز ہینگ ٹونگ 77 جولائی کی 20 اور 21 کی درمیانی شب کو کراچی کی بندرگاہ کی طرف جانے کے دوران لنگر ٹوٹ جانے کی وجہ سے کراچی کے ساحل کلفٹن کے قریب سمندر کی ریت میں دھنس گیا تھا۔

تاہم جہاز کو نکلنے کیلئے کئی مرتبہ کوششیں کی گئیں جن میں سے ہر مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جبکہ آج کی گئی کوشش کامیاب ثابت ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US