ہم اکثر چیزوں کو دیکھتے ہیں لیکن ان کی وجہ یا مقصد کے بارے میں نہیں جانتے اس آرٹیکل میں آپ کو 6 چیزوں کی حقیقت کے بارے میں بتایا جائے گا جنھیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
گاڑی کا چھوٹا شیشہ
اکثر کار میں آپ نے یہ چھوٹا شیشہ دیکھا ہوگا خاص طور پر پرانی گاڑیوں اور ٹیکسیوں میں یہ شیشہ موجود ہوتا ہے لیکن سمجھ نہیں آتا کہ آخر اس کا مقصد کیا ہے۔ آج ہم آپ کو گاڑی میں موجود اس چھوٹے شیشیے کا مقصد بتادیتے ہیں۔ دراصل پرانے زمانے میں گاڑی کے اندر ٹھنڈک کے لئے اے سی وغیرہ موجود تو ہوتے نہیں تھے۔ اس لئے بڑے شیشے کے ساتھ یہ چھوٹا شیشہ ہوتا تھا جو آسانی سے کھل جاتا تھا اور مسافروں کو ہوا آتی تھی۔ کچھ عرصے بعد گاڑی میں اے سی لگنا شروع ہوگئے تو یہ شیشہ کھلنا بند ہوگیا البتہ یہ ڈیزائن گاڑی کے لئے مخصوص رہا لیکن اب نئی گاڑیوں میں یہ شیشہ موجود نہیں ہوتا۔
ہیرے کی بارش
نظامِ شمسی کا سب سے بڑا سیارہ جیوپیٹر جسے اردو میں مشتری کہتے ہیں مشتری کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ وہاں ہونے والی بارش پانی یا برف کی نہیں بلکہ خالص ہیروں کی ہے۔ دراصل مشتری کی آب و ہوا اتنی گرم ہوتی ہے جذب ہونے والا کاربن ڈایہ آکسائڈ آسمان سے ہیرے بن کر برسنے لگتا ہے۔
گاڑی کے ہیڈ ریسٹ
گاڑی کے پیچھے کی جانب لگے ہیڈ ریسٹ پر لوگ سر ٹکاتے ہیں لیکن آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ یہ اس مقصد کے لئے نہیں بنائے گئے بلکہ یہ تو خالصتاً انسانی جان بچانے کے لئے بنائے گئے ہیں۔ ان کا مقصد دورانِ سفر کسی حادثے کی صورت میں گردن کو جھٹکے اور ٹوٹنے سے بچانا ہے اس کے علاوہ یہ اتنی آسانی سے اس لئے نکل جاتے ہیں کیونکہ اگر گاڑی پانی میں گر جائے تو ان ہیڈ ریسٹ کو نکال کر ان کے زریعے گاڑی کا شیشہ توڑنا ممکن ہو۔
ہینڈز فری میں سوراخ
ہینڈز فری میں آپ نے بہت سے سوراخ دیکھے ہوں گے جنھیں عام طور پر اسپیکر سمجھا جاتا ہے جبکہ یہ اسپیکر کا کام نہیں کرتے ان کا کام آواز کی کوالٹی بہتر بنانا ہوتا ہے۔ دراصل موبائل سے ہینڈز فری تک میوزک کافی تیزی سے آرہی ہوتی ہے جس کی وجہ سے پریشر بنتا ہے اور آواز پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ان سوراخوں کی وجہ سے پریشر باہر نکل جاتا ہے اور ساؤنڈ کوالٹی بہتر ہوجاتی ہے۔
جہاز کی کھڑکی میں چھوٹا سوراخ
اگر آپ نے جہاز میں سفر کیا ہو تو دیکھا ہوگا کہ کھڑکی کے نیچے ایک ننھا سا سوراخ ہوتا ہے۔ یہ سوراخ جہاز کے اندر اور باہر کی آب و ہوا میں تال میل قائم کرنے کے لئے موجود ہوتا ہے۔ اگر جہاز میں یہ چھوٹا سا سوراخ نہ ہوتا تو مسافروں کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور کھڑکی کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچتا۔
جیکٹ کے سامنے جیب
اب تو جیکٹ یا کوٹ کے سامنے والی جیب میں رومال یا پین رکھا جاتا ہے لیکن دراصل اس جیب کا مقصد یہ نہیں تھا۔ کئی صدیوں پہلے یہ جیب تھیٹر، سرکس اور ریس کے ٹکٹ وغیرہ رکھنے کے لئے بنائی جاتی تھی اور اسی وجہ سے انھیں ٹکٹ پاکٹ کہتے تھے لیکن اب فیشن انڈسٹری میں آنے والی تبدیلی کی وجہ سے یہ خوبصورتی میں اضافے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔