ایسا بھی ہو سکتا ہے۔۔ جانیں چند عام چیزوں کا ایسا استعمال جنہیں دیکھ کر آپ کا بھی دماغ چکرا جائے گا

image

اکثر ہم روزمرہ کی چیزوں کو عام طریقے سے استعمال کرتے ہیں مگر کچھ ایسے بھی ہونہار لوگ ہوتے ہیں جو انہیں روزمرہ کی چیزوں کو الگ طریقے سے استعمال کر کے سب سے حیران کر دیتے ہیں، وہ کیسے آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

اگر آپ گھر سے باہر جا رہے ہیں اور آپ کے کپڑوں میں جیب نہیں ہے اور آپ کے پاس پرس وغیرہ بھی نہیں ہے تو اپنے جوتے کے لیس کے ساتھ چابی باندھ لیں، نہ یہ کھوئے گی نہ آپ کو پریشانی ہو گی۔

ساکیٹ اونچائی پر ہے تو موبائل چارج پر لگائیں اور چارجر کے اوپر ہی موبائل رکھ دیں۔

کسی چیز کے بیچ و بیچ ڈرِل سے سُراخ کرنا ہے تو بوتل کو دو حصوں میں کاٹ کر اس کا نچلہ حصہ ڈِرل مشین میں فکس کر لیں، ایک دم بیچ میں سُراخ کرنے میں مدد ملے گی۔

کیلا آدھا استعمال کرلیا اب کالا نہ پڑ جائے، کیلے کا چھلکا کاٹ کر آدھے کیلے پر چپکا دیں اور اسے بند کر دیں، اب یہ کالا نہیں پڑے گا۔

لائٹ نہیں ہے اور موبائل ٹارچ کی روشنی کم پڑ رہی ہے؟ موبائل ٹارچ کے اوپر پانی سے بھری ہوئی بوتل رکھ دیں، روشنی پورے کمرے میں پھیل جائے گی۔

اگر آپ بھی روزمرہ کی چیزوں کا الگ طرح سے استعمال کرنا جانتے ہیں تو ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر جائیں اور کمنٹ میں ہمیں بتائیں، ساتھ اس ہی اس تحریر کو لائیک اور شئیر کرنا نہ بھولیئے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US