دنیا میں ایسے کئی واقعات پیش آتے ہیں جن میں لوگ اس حد تک خاموشی سے چلے جاتے ہیں کہ کسی کو پتہ ہی نہیں چلتا ہے۔ کچھ اموات ہی ایسے ہوتی ہے کہ لوگ سمجھ ہی نہیں پاتے۔
کچھ ایسا ہی ہماری ویب کی اس خبر میں ہوا ہے، جسے سن کر آپ بھی حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں کے ایک اسپتال کی لفٹ سے 24 سال پرانی لاش ملی ہے، لاش اس حد تک بری حالت میں تھی کہ شناخت ممکن نہیں تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 500 بستروں پر مشتمل مقامی اسپتال کی تعمیر 1991 میں ہوئی تھی، جبکہ اسپتال کی لفٹ 1997 کے بعد غیر فعال ہو گئی تھی۔
پولیس کے مطابق لفٹ کو مرمت کے لیے کھولا گیا تھا، لیکن جب ملازم اندر گیا تو اس وقت اوسان خطا ہو گئے اس نے اندر ایک انسانی ڈھانچہ دیکھا۔ انسانی ڈھانچہ اس قدر خراب ہو چکا تھا کہ شناخت ممکن نہیں تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ فارنزک ماہرین کی مدد سے شناخت ممکن ہو پائے گی۔