افغانستان کا نیا وزیر اعظم کون ہوگا؟ طالبان نے نٸ افغان حکومت کا اعلان کر دیا

image

طالبان نے افغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ملا محمد حسن اخوند افغان ریاست کے سربراہ ہوں گے۔

اب سے کچھ دیر قبل طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کا اعلان کیا گیا ہے اور ایک پوری کابینہ تشکیل دی گٸی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے پریس کانفرنس میں افغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق محمد حسن اخوند عبوری وزیر اعظم ہوں گے جبکہ نائب وزیراعظم اول ملا عبدالغنی برادر اور دوئم مولوی عبدالسلام حنفی ہوں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ طالبان کے سابق بانی امیر ملا عمر کے صاحبزادے اور ملٹری آپریشن کے سربراہ ملا محمد یعقوب مجاہد کو عبوری وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے جبکہ ان کے نائب ملا محمد فاضل اخوند ہوں گے۔

کمانڈر قاری فصیح الدین افغانستان کے نٸے آرمی چیف کے فراٸض سنبھالیں گے۔

سراج الدین حقانی افغانستان حکومت کے وزیر داخلہ، ملا ہدایت اللہ بدری وزیر خزانہ اور شیخ اللہ منیر نئی افغان حکومت میں وزیر تعلیم ہوں گے اس کے علاوہ مولوی امیر خان متقی کو ملک کا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے اور ان کے نائب شیر محمد عباس استنکزئی ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US