واٹس ایپ میں ایک بار پھر نئی تبدیلی ۔۔ واٹس ایپ اس بار کونسا نیا پرائیویسی آپشن لانے والا ہے؟

image

پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی دنیا کی مقبول ترین ایپ، واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے ایپ میں کچھ معمولی تبدیلی کرنے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی نئی تبدیلیوں کے بعد، صارفین کی پرائیویسی سیٹنگ میں (Last Seen) کے آپشن کو صارفین اپنے مخصوص کانٹیکٹس سے چھپا سکتے ہیں۔ تاہم یہ نئی اپ ڈیٹ آئی فون اور اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ہی ہوگی۔ اس اپ ڈیٹ سے صارفین اب اپنے فون میں موجود مخصوص کانٹیکٹس سے (Last Seen) کے آپشن کو اپنی مرضی سے چھپا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ خبر کے مطابق متعارف ہونے والے نئے آپشن کا نام (My Contacts Except) ہوگا۔

یاد رہے چند ماہ قبل واٹس ایپ نے چند پرائیویسی میں تبدیلیاں کی تھیں، جس کے بعد انہیں صارفین کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US