جب تک سانس ہے، کسی پر بوجھ نہیں بننا۔۔ جانیے دیر رات تک انگور بیچنے والی دادی ماں کے بارے میں

image

سفید پوشی ایک ایسی غیرت ہے جو کہ انسان کو اپنے بل بوتے پر کچھ کرنے کا جذبہ دیتی ہے، یہ انہی لوگوں میں ہوتی ہے جو کہ ہمت اور حوصلہ رکھتے ہیں۔

ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح ایک بوڑھی دادی سڑک کنارے انگور بیچ کر اپنے گھر کا خرچہ پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے تصاویر اپلوڈ کی گئیں، جس میں صارف اس دادی کے ساتھ تصاویر بھی بنا رہا تھا اور لوگوں کو اس خاتون کے انگور خریدنے کے لیے بھی کہہ رہا تھا۔

دادی ماں لاہور میں کینال روڈ مغل پورہ ریلوے کراسنگ کے پاس موجود رنگ روڈ پر انگور فروخت کرتی ہیں۔

جب صارف نے دادی ماں سے پوچھا تو دادی نے کہا کہ جب تک سانس ہے، کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتی ہوں۔ آپ بھی دادی ماں کی مدد کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ خاتون کسی سے مانگنے کے بجائے خود محنت کر کے اپنے بل بوتے پر کما رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US