دکانداروں کے لیے بڑی خبر ۔۔ کراچی اور حیدرآباد کی مارکیٹیں اب کتنے بجے تک کُھلی رہیں گی؟ اہم اعلان جاری

image

سندھ کے تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ حکومت نے تاجروں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جس میں کراچی اور حیدرآباد میں موجود مارکیٹیں اور دکانیں رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

جبکہ اس حوالے سے صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ نے تاجر رہنما رضوان عرفان سے رابطہ کیا۔ تاہم کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شرجیل گوپلانی نے بتایا کہ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کراچی اور حیدرآباد کے تجارتی مراکز رات 10 تک کھولنے کی اجازت دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیا نوٹیفکیشن جمعے سے قبل جاری کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر نے نیا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک تاجروں کو رات 10 بجے تک کام کرنے کی اجازت دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US