رکشے میں جاتی لڑکی کو تنگ کرنے والے ملزمان کو شناخت کرلیا گیا

image

لاہور میں یومِ آزادی کی رات کو موٹر سائیکل سوار کی جانب سے رکشہ میں بیٹھی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔ جس کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ تاہم اب گرفتار ہونے والے 4 ملزمان کو متاثرہ خاتون نے بھی شناحت کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چاروں ملزمان عرفان، عبدالرحمٰن، ساجد اور عثمان کی شناخت کیمپ جیل لاہور میں کی گئی۔

تاہم متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزمان مسلسل رکشہ کا پیچھا کررہے تھے اور مسلسل نازیبا جملے بول رہے تھے۔ اسی دوران ساجد نامی ملزم نے چلتے رکشہ پر چڑھ کر نازیبا حرکت کی اور بھاگ گیا۔

رپورٹ کے مطابق چاروں ملزمان کو جیل بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ شناخت پریڈ کی رپورٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کی جائے گی، جس کے بعد ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US