ویسے تو کئی خوشی کی تقریب عموما اچھی ہی ہوتی ہے، چاہے ساگرہ کی تقریب ہو یا پھر شادی کی۔
لیکن ملتان میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ولیمہ کی تقریب میں ایمبولینس پہنچ گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ملتان میں ولیمہ کی تقریب کے دوران مضر صحت کھانا کھانے سے متعدد افراد کی طبیعت بگڑ گئی۔ تقریب میں موجود دلہا اور دلہن کے گھر والوں سمیت کئی افراد مضر صحت کھانے کا نشانہ بنے تھے، جبکہ خود دلہا اور دلہن کی حالت بھی خراب ہو گئی تھی۔
میڈیا کے مطابق 22 افراد کی حالت مضر صحت کھانا کھانے کی وجہ سے خراب ہوئی تھی۔ البتہ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے مضر صحت کھانے کا ایسا ہی ایک اور واقعہ حافظ آباد میں بھی پیش آیا تھا، جہاں 10 افراد کی حالت غیر ہو گئی تھی۔