بہو ڈھونڈھنے جا رہے ہیں کوئی ماسی نہیں ۔۔ رشتہ دیکھتے وقت لڑکوں کی ماؤں کی چند ایسی غلطیاں جس کا نشانہ ساری زندگی لڑکیاں بنتی ہیں

image

مائیں زندگی بھر اپنے بچوں کی اچھی تربیت کے لئے کام کرتی ہیں اور ہمیشہ ان کو اچھی سیکھ دیتی ہیں، اچھی بری باتوں سے بچاتی ہیں، سکھاتی ہیں اور ہمیشہ یہی کہتی ہیں کہ بیٹا ایسا کوئی کام نہ کرنا جس سے کسی کی دل آزاری ہو، مگر جب بات بچوں کے رشتے کی آئے تو اکثر والدین ایسی نادانیاں کر جاتے ہیں جن کو دیکھ کر بچے بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

بیٹے کے لئے بیوی کا انتخاب کرتے وقت مائیں یہ کیوں بھول جاتی ہیں کہ وہ خود ک مشکل وقت سے گزر چکی ہیں، وہ یہ کیوں بھول جاتی ہیں کہ کسی کی بیٹی کی عزت سب سے خاص ہے، بالکل اسی طرح جیسے کہ ان کی اپنی بیٹی کی ہے، اکثر بیٹوں کی مائیں رشتہ لے کر جاتے وقت اپنے حساب سے تیکھی و میٹھی نظروں سے دیکھتی ہیں، پھر بول چال کے انداز کو بھانپتی ہیں اور کچھ معلومات اس انداز میں لیتی ہیں جو شاید ناگوار لگتی۔

اس کے بعد کھانے یا ناشتے کے اہتمام کو پورا کرکے یہ کہہ کر چلتی بنتی ہیں کہ اچھا اللہ حافظ! ہم آپ کو جلد ہی اپنا جواب دے دیں گے اپنے بیٹے کی رائے جاننے کے بعد اور کچھ تو کہتی ہیں کہ ہاں لڑکی تو آپ کی اچھی ہے، مگر ذرا سی موٹی ہے یا ذرا سی قد کی چھوٹی ہے، ہم گھر میں مشورہ کرکے جواب دے دیں گے آپ کو۔۔ ارے یہ کونسا رویہ ہوگیا ہے جناب؟ آپ کو رشتہ کرتے وقت جو معلومات دی جاتی ہیں، اس میں بتایا جاتا ہے کہ بچی ذرا سی صحت مند ہے یا اگر نہیں بھی بتایا جاتا تو یوں ان کے منہ پر یہ بات بول کر لڑکی اور اس کے گھر والوں کی تذلیل کر دی جاتی ہے، اگر اس کی جگہ آپ کی اپنی بیٹی ہو یا کیسا لگے گا؟

اچھا پھر ایک مرحلہ آتا ہے کہ جب ایک لڑکی دیکھ لی، سمجھ بھی آگئی، پسند بھی آگئی، بیٹے کو بھی گھر والوں کو بھی، مگر مائیں یا لڑکے کی بہنیں، امی ذرا ایک دو اور دیکھ لیتے ہیں پھر فیصلہ کریں گے کہ کونسی زیادہ اچھی لڑکی ہے؟ بتائیے کیا آپ کوئی گھر کے سامان کی یا الیکٹریکل چیزیں خرید رہے ہیں؟ یا کوئی فرنیچر اور جوڑے جو اس سے اچھے اور دیکھ کر فیصلہ کریں گے؟ وہ لڑکی ہے آپ بہو دیکھنے جا رہے ہیں تو یوں اس کی خاصیات یا خوبصورتی کی بناء پر اس کو دوسری لڑکیوں سے موازانہ کیوں کرتے ہیں؟ کیا آپ کو شادی کے وقت پسند کرتے وقت آپ کے سسرالیوں نے یوں سوال اٹھائے تھے؟ یا آپ کی ساس نے بھی یوں گھر کے پُرانے فرنیچر کی طرح آپ کو سامان کی لسٹ سے نکال کر پھینک دیا اور پھو جب کوئی دوسری عورت نہ ملی تو آپ کا انتخاب کرلیا؟

کب تک ہم لوگ یوں لڑکیوں کو گھر کے سامان کی طرح تولیں گے؟ رشتہ دیکھنے جا رہے ہیں، کوئی سامان خریدنے نہیں، لڑکی چاہے آپ کی ہو یا پھر غیر کی، بیٹی تو بیٹی ہے نا! بیٹیوں کی عزت کب تک یوں خود والدین خراب کریں گے؟


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US