میاں بیوی کی محبت ایک دوسرے سے زندگی بھر کی ہوتی ہے، کچھ اس کا اظہار کر دیتے ہیں اور کچھ لوگ اس کو چھپا لیتے ہیں، محبت کے اظہار کا طریقہ سب کا ہی مختلف ہوتا ہے۔ اب جیسے آج کل گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کے محبت بھرے انداز اور گُلاب دینے کا طریقہ نوجوانوں کو خوب پسند آرہا ہے اور جو مرد اپنی بیوی کو پھول پیش نہیں کر رہے ان کی بیگمات گلہ شکوہ کر رہی ہیں، جہاں اتنے پھول فلک سارہ کو دے چکے ہیں وہیں ایک اور چینی جوڑے کی مثال سامنے آ رہی ہے۔
ایک چینی نوجوان Xiao Fan ژیاؤ غین نے اپنی دوست سے محبت کا اظہار کچھ اس انداز سے کیا کہ لوگ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اس نوجوان نے Yin Mi گینامیائی نامی لڑکی جوکہ اس کے ساتھ کام کرتی تھی، دونوں کی بچپن سے اچھی دوستی تھی، اس کو شادی کی پیش کش کرنے کے لئے ایک ایسا جوڑا تیار کروایا جس میں 10 ہزار سے بھی زائد گُلاب کے پھول لگوائے تھے، جس کو دیکھ کر چینی میڈیا پر لوگوں کی جانب سے ان کو خُوب دعائیں دی گئیں اور ایک اچھا طریقہ دریافت کرنے پر شکریہ کیا۔
ژیاؤ غین نے چینی میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا تھا کہ:
''
کچھ اصول جو ہمارے معاشروں میں بنائے گئے ہیں وہ بالکل درست ہیں، جن پر میں یقین کرتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ دیگر نوجوان بھی اس پر عمل کریں اور وہ بھی محبت کا اظہار کسی کی عزت کی تذلیل کرکے نہیں بلکہ شادی کی پیش کش کرکے کریں تاکہ والدین کی خوشی و رضامندی بھی ساتھ رہے اور خود آپس میں ایک دوسرے پر اعتماد بھی کرسکیں۔ میرا ماننا ہے کہ جو لوگ محبت کے لئے والدین کو چھوڑ دیتے ہیں، وہ کی وقت پر کسی اور کے لئے محبت کو بھی چھوڑ دیتے ہیں۔
''
27 سالہ نوجوان مذید کہتے ہیں کہ:
''
میں نے بہت سوچا کہ کیسے میں سب سے مختلف انداز میں اپنی محبت کا اظہار کروں، پھر ایک دن مجھے گُلاب کے باغ دیکھ کر خیال آیا کہ میں انہی مہکتے پھولوں سے گینامیائی کو سجا دوں، سوچا کہ کاش گلاب کے کپڑے ملتے، پھر خیال آیا کہ میں بنوا سکتا ہوں، اس کام کے لئے میں نے ماہر ڈیزائنزر کو ڈھونڈا اور میں کامیاب ہوگیا۔
''
واضح رہے کہ ان کی شادی چینی صوبے جیانگ میں 2009 میں ہوئی تھی۔ مگر اب ان کی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہیں اور خود سارہ خان نے اپنی سٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہاں، فلک سے زیادہ پھول دینے والا شوہر کوئی نہیں ہے۔
کوئی کہتا ہے کہ اب تو فلک سارہ کو گلاب دے دے کر ختم کردے گا، تو کوئی کہتا ہے کہ لڑکیوں کو کیوں جلاتے ہو یہ پھول دکھا دکھا کر، تو کسی نے کمنٹ کیا کہ فلک گلاب توڑنے والوں کے کاروبار کی خوب چاندی بڑھا رہا ہے۔