لائسنز نہ دکھاؤ سفر کی دُعا سُناؤ ۔۔ دیکھیں سوشل میڈیا پر وائرل طالبان پر بننے والی چند مزاحیہ میمز

image

جب سے افغانستان میں طالبان حکومت آئی ہے آئے دن ہی طالبان پر بننے والی چند میمز سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہو رہی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔

آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ایسی ہی چند مزید میمز کے بارے میں جو آج کل سوشل میڈیا پر گردش میں ہیں۔

آج کل سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر گاڑیوں کو روک کر چیک کرتی طالبان کی یہ تصویر وائرل ہو رہی ہے جس پر کیپشن ہے کہ ''لائسنسز نہیں، سفر کی دُعا سناؤ'' اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور شئیر کیا جا رہا ہے۔

اس ہی طرح ایک اور تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں یونیورسٹی کی کلاس میں لڑکیاں اور لڑکے طالبعلم کلاس میں الگ الگ بیٹھے ہیں اور بیچ میں ایک پردہ ڈلا ہوا ہے۔

اس تصویر کو بھی سوشل میڈیا صارفین بھرپور شئیر کر رہے ہیں اور پردے سے جھانکتے ہوئے ایک طالبِ علم کی یہ تصویر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US