دنیا بھر میں حسین ترین مردوں کی بات کی جائے تو ترکی کے مردوں کو سب سے زیادہ خوبصورت اور حسین کہا جاتا ہے، کئی لڑکیاں تو ترکی کے ڈرامے صرف اس کے اداکاروں کی خوبصورتی کی وجہ سے دیکھتی ہیں اور اب تو بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی ترکی ڈراموں کی گرویدہ ہوگئیں ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ ان اداکاروں کا سب سے پُرکش ہونا ہے۔ آپ بھی اگر ان اداکاروں کی طرح خوبصورت اور حسین نظر آنا چاہتے ہیں تو جانیئے کہ یہ ترکی کے مرد اتنے خوبصورت کس وجہ سے ہیں اور یہ ایسا کیا استعمال کرتے ہیں۔
٭ زعفران کے دودھ کو زیادہ سے زیادہ پینے کی وجہ سے ان کی جلد اچھی، رنگ صاف اور چہرے پر نورانی خوبصورتی آتی ہے۔
٭ یہ لوگ سادہ چائے نہیں بلکہ سبز پتوں کی گلابی ترکش چائے کا اہتمام کرتے ہیں جو میٹابولزم کو بوسٹ کرکے رنگت کے نکھار میں مدد دیتی ہے۔
٭ بادام کے تیل سے بنے مہنگے اور قیمتی صابن کا استعمال دنیا میں سب سے زیادہ ترکی میں ہوتا ہے اور یہ صابن وہاں کے لوگ باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔
٭ کیسٹر آئل کو اونٹ کے دودھ میں ڈال کر کیمل مشروب بنا کر پینے کی وجہ سے ان مردوں کی داڑھی بھی چمکدار اور سلکی ہوتی ہے۔
٭
یہ لوگ اسٹرابیری کے سرکے کو چہرے پر روئی کی مدد سے اچھی طرح لیپ کرتے اور پھر گلاب کے پانی سے چہرے کو دھوتے ہیں۔
٭ یہ لوگ لیونڈر کے پانی سے نہاتے ہیں اور اس کا بنا خاص ترکی حلوہ کھاتے ہیں جس سے نہ تو جلدی مسائل ہوتے ہیں اور نہ ہی ڈپریشن یہی وجہ ہے کہ یہ مرد اتنے خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔