کالی مرچ گھر سے کیڑے مکوڑوں کو ختم کرنے، نظرِ بد کو دور کرنے، جسمانی و گھریلو مسائل اور پیسے کی تنگی یہ تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں، وہ کس طرح آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
کالی مرچ سے نظرِ بد کیسے دور کی جائے؟
ڈاکٹر بلقیس شیخ کا نظرِ بد ختم کرنے کا طریقہ
• دو سے تین کالی مرچ لیں۔
• اسے اپنے سر سے دائیں جانب اور بائیں جانب گھمائیں۔
• یعنی کلاک وائس اور اینٹی کلاک وائس اسے سر پر سے پھیریں۔
• اب ان کالی مرچوں کو کسی چوراہے یعنی جہاں 4 راستے نکلتے ہوں وہاں پھینک دیں۔
• ایسا کرنے سے نظرِ بد دور ہو جائے گی اور آپ حاسدوں کی بُری نظر سے محفوظ رہیں گے۔
اس کے علاوہ اگر آپ کسی انٹرویو کے لئے یا بہت ضروری کام کے لئے جا رہے ہوں اور چاہتے کہ کام آسانی سے ہو جائے بنا کسی رکاوٹ کے تو 3 سے 4 کالی مرچ گھر سے باہر جاتے ہوئے زمین پر رکھیں اور پاؤں سے کچل دیں۔
نہ صرف آپ کا کام اچھے سے ہو جائے گا بلکہ آپ کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔