کنڈ ملیر میں نیا جزیرہ ابھر آیا۔۔۔ منچلوں کی بڑی تعداد دیکھنے پہنچ گئی

image

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر واقع کنڈ ملیر کے مقام پر اچانک ایک جزیرہ ابھر آیا۔ تفصیلات کے مطابق سمندر میں ابھرنے والا جزیرہ کافی رقبے پر محیط ہے۔ جبکہ اس طرح، ابھرنے والے جزیرے گہرے پانی میں جغرافیائی تبدیلوں کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔ تاہم اچانک ابھرنے والے جزیرے کچھ عرصے بعد خود بخود دوبارہ سمندر میں غائب ہو جاتے ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی تیکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق، کنڈ ملیر کے قریب سمندر میں ایک نیا جزیرہ ابھر آیا ہے۔ ان کا مزید کہنا کہ ابھرنے اولا نیا جزیرہ سونمیانی کے قریب مغرب میں نمایاں ہوا ہے۔

جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل 2000 اور 2010 میں بھی اس طرح کے جزائر نمودار ہوچکے ہیں۔ تاہم ابھرنے والے جزیرے سے بحری حیات کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US