افغان طالبان کے کابل میں آتے ہی دنیا بھر میں ایک افراتفری اور خوف پایا جاتا ہے، لیکن اس خوف کو پھیلانے میں اور پاکستان مخالف بیانیہ قائم کرنے میں بھارتی میڈیا پیش پیش رہا ہے۔
اس کا منہ بولتا ثبوت بھارتی میڈیا کا حالیہ پراپیگنڈا تھا، جو کہ پنجشیر ویلی میں ہونے والی جنگ سے متعلق تھا، جس میں بھارتی میڈیا نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی فوج پنجشیر کو آزاد کرانے میں طالبان کی مدد کر رہی ہے۔
لیکن اب باضاطہ طور پر افغان طالبان کا بیان سامنے آگیا ہے، بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان شاہین سہیل کا کہنا تھا کہ یہ سب بھارتی میڈیا پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اس پاکستان کا پنجشیر میں کوئی کردار نہیں ہے۔
اینکر نے سوال کیا کہ پاکستان سے مجاہدین بھیجے جا رہے ہیں، طالبان کی مدد کے لیے۔ جس پر شاہین سہیل کا کہنا تھا کہ یہ سب آپ کے میڈیا میں پرپیگنڈا ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حسب معمول سچ بھارتی اینکر سے ہضم نہ ہوا اور بیچ میں بول پڑا، جس پر شاہین سہیل نے فورا اینکر کو کہا کہ جب میں بول رہا ہوں تو آپ بیچ میں نہ بولیں، پہلے میری بات سنیں۔
جبکہ اینکر کے سوال پر سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ یہ سب سیاسی پراپیگنڈا ہے جو کہ سیاسی مخالفین کر رہے ہیں، اس میں اشرف غنی کی حمایتی بھی شامل ہیں، جبکہ انہوں نےیہ بھی کہا کہ اب زمینی حقائق کافی مختلف ہیں، اور افغان عوام اب امن چاہتی ہے۔
اینکر نے لاکھ کوشش کی کہ طالبان ترجمان کو کوئی ایسی بات کرنے پر مجبور کرے کہ وہ پاکستان کے خلاف کوئی بات کر دے مگر سہیل شاہین ان بھارتی پرپیگنڈا کو بخوبی جانتے ہیں۔