میرا وزن 250 کلو ہے اس لئے لوگ مزاق بھی بناتے ہیں ۔۔ جانیئے 55 کلو کی لڑکی سے شادی کرنے والے بابر کی زندگی کی داستان

image

موٹا یا پتلا ہونا محبت اور رشتے کے لئے ضروری نہیں ہے جس کی مثال 259 کلو وزنی ٹک ٹاکر بابر اور 55 کلو کی بیگم فائزہ ہیں جن کی شادی محبت کی شادی ہے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہتے ہیں۔ حال ہی میں ایک ویب چینل پر دونوں نظر آئے جہاں انہوں نے اپنے بارے میں بتایا کہ : ''

میرا وزن 259 کلو ہے، لوگ مجھے باتیں سناتے تھے کہ اتنے موٹے ہو، میں بھی پھر احساسِ کمتری کا شکار ہوا لیکن پھر مجھے سمجھ آگئی کہ لوگوں کو کام صرف بولنا ہے، آپ کو جو کرنا ہے وہ اپنی پسند سے کریں۔ ''

شادی کے حوالے سے بابر نے کہا کہ: '' کچھ سال پہلے میری فائزہ سے ملاقات اپنے دوست کے بیٹے کی سالگرہ پارٹی میں ہوئی جہاں یہ اپنے دوستوں کے ساتھ آئی ہوئی تھی، وہیں ہماری بات ہوئی اس کے بعد ہماری موبائل پر تقریباً روز بات ہوتی تھی، پہلے انہوں نے شادی کرنے سے منع کر دیا تھا، لیکن پھر میں نے ان کی بہن اور گھر والوں سے بات کی تو فائزہ نہ ہاں کر دیا اور اب ہم دونوں ایک ساتھ بہت خوش ہیں۔ ''

فائزہ کہتی ہیں کہ: '' شادی سے انکار اور پھر ہاں کرنے کی وجہ یہ تھی کہ مجھے لگا کہ یہ مذاق کر رہے ہیں لیکن جب انہوں نے میری بہن سے بات کی تو مجھے احساس ہوا کہ اج میں ان کو صرف موٹاپے کی وجہ سے منع کر دوں کل کو یہ دُبلے ہوجائیں تو مجھے پچھتاوا ہوگا، اس لئے کل پچھتانے سے اچھا ہے آج شادی کرلیتی ہوں اور پھر ہم نے آپس میں شادی کرلی، میں ان کو بہت تنگ بھی کرتی ہوں لیکن ان کی عزت بھی کرتی ہوں یہ ایک اچھے اور نیک انسان ہیں۔ ''

بابر کہتے ہیں کہ: '' ہمیں دیکھ کر لوگوں نے کہا کہ یہ جوڑی ایک ساتھ اچھی نہیں لگتی اور کئی منفی کمنٹس کئے، مگر ہمیں ان کی باتوں سے کوئی مسئلہ نہیں، میری زندگی میں فائزہ نے ڈھیروں خوشیاں بھر دیں اور ہم ساتھ خوش ہیں۔ ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US