پابندی کے باوجود جہاز میں ایش ٹرے کیسے آئی؟ ائیر ہوسٹس کا ایسا جواب جو سُن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

ہماری ویب ہمیشہ آپ کے لئے کوئی نہ کوئی نئی معلومات لے کر حاضر ہوتی ہے، روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج ایک بار پھر ہم آپ کے لئے لائے ہیں ایسی معلومات جو کر دے گی آپ کو حیران۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جہاز میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے باوجود اب بھی ‘ایش ٹرے’ کیوں رکھے ہوتے ہیں؟

دراصل متعدد ملکی و غیر ملکی جہازوں پر سالوں پہلے سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی تھی لیکن اس کے باوجود آج بھی جہازوں میں ایش ٹرے کی موجودگی لوگوں کے ذہن میں سوال کی وجہ بن گئی جس پر سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی۔

تاہم صارفین کی اس دلچسپی کو بدِ نظر رکھتے ہوئے ایک ائیر ہوسٹس نے اس سوال کا حیرت انگیز جواب دے ڈالا، کائیلی نامی کینیڈین ایئرہوسٹس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ یہ ایش ٹرے سگریٹ نوشی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے لگائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فضائی سفر کے دوران سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہونے کے باوجود کمپنیاں جانتی ہیں کہ کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو ضرور اس پابندی کی خلاف ورزی کریں گے چنانچہ جو کوئی یہ قانون توڑے، وہ دیگر مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے کی بجائے اس ایش ٹرے کا استعمال کرے۔

اور نہ صرف سگریٹ راکھ اس میں پھینکے بلکہ اگر عملے سے سگریٹ چھپانی پڑ جائے تو ایش ٹرے میں ہی چھپائے، کسی اور جگہ چھپا کر آتشزدگی کا سبب نہ بنے۔

کینیڈا کی ائیر ہوسٹس کے اس پوسٹ پر لاکھوں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ کئے اور بھرپور تبصرے کئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US