مسلم لیگ ن کے رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف رواں سال پاکستان واپس آرہے ہیں۔ تاہم تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے ایک نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اپنی مرضی سے رواں سال پاکستان واپس آجائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وطن واپس آکر نواز شریف ملک کو بحران سے نکالے گے اور قوم کی قیادت کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لیا تھا۔ خیال رہے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوگئی، کوئی چڑیا پر نہ مار سکی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے، اب تک لوگوں یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ سیاسی جماعتوں کو توڑنے سے ریاست کمزور ہوتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے امریکہ کا دباؤ قبول نہیں کیا تھا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔
واضح رہے کہ جاوید لطیف نے اس سے پہلے بھی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اسی سال ملک میں واپس آنے کا اعلان کر چکے ہیں۔