دنیا میں اکثر لوگوں کے ساتھ حیرت انگیز واقعات پیش آتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں، تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ایک ایسی عورت کے بارے میں جو پچھلے 45 سالوں سے اب تک نہیں سو سکی، آخر ایسا کیوں ہوا اور اس کے پیچھے کیا وجہ ہے ہم آپ کو بتائیں گے۔
اس خاتون کا تعلق چین سے ہے جس کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ پچھلے 45 سالوں سے آج تک نہیں سوئی، حیرت انگیز طور پر اس عورت کو نیند آتی ہی نہیں ہے، ایسا کیسا ممکن ہے کیونکہ میڈیکل سائنس کے مطابق کوئی بھی انسان 7 دن سے زیادہ نہیں جاگ سکتا کیونکہ اس کی آنکھیں بند ہونے لگتی ہے اور جسم تھک جاتا ہے۔
لیکن یہ خاتون 7 سال کی عمر سے اب تک نہیں سوئی، اس خاتون نے اب تک دنیا بھر کی کئی نیند کی دوائیاں کھا لیں اور بہت علاج بھی کروا لیا مگر آپ تک اسے نیند نہیں آئی۔
یہ مسئلہ اتنا حیران کن ہے کہ سائنسدان بھی اس واقعے پر کوئی جواب نہ دے سکے، جب اس ماہرین نے اس خاتون کو کئی دنوں تک مشاہدے میں رکھا تو حیران کر دینے والی بات معلوم ہوئی۔
ماہر ڈاکٹرز نے بتایا کہ یہ خاتون سوتی تو ضرور ہیں مگر عام انسانوں کی طرح نہیں سوتی، ان ی آنکھیں کھلی رہتی ہیں جبکہ یہ اپنے شوہر سے باتیں بھی کر رہی ہوتی ہیں اور بظاہر یہ جاگتی نظر آتی ہیں مگر ان کا دماغ اور جسم سو رہا ہوتا ہے۔
تو ہے نہ یہ حیران کر دینے والی معلومات، اب یہ کوئی بیماری ہے یا پھر کوئی کہانی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر اس خاتون کو جاننے والے اور اس کے پڑوسی سب ہی گواہی دیتے ہیں کہ انہوں نے کبھی اسے سوتے ہوئے نہیں دیکھا۔