کھانے میں نمک کم یا زیادہ ہوجائے تو کھانے کا سارا لطف ختم ہوجاتا ہے۔ زرا سوچیں جب دنیا میں نمک کا استعمال دریافت ہی نہیں ہوا تھا تو کھانے کتنے بدمزہ اور پھیکے ہوتے ہوں گے۔ دراصل نمک ایسی چیز ہے جسے ہم استعمال تو ہمیشہ کرتے ہیں لیکن اس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔ اس آرٹیکل میں “ہماری ویب“ کے پڑھنے والوں کو نمک کے حیرت انگیز حقائق کے بارے مں بتایا جائے گا۔
تنخواہ میں نمک دیا جاتا تھا
قدیم زمانے کے لوگوں نے جب نمک کا استعمال سیکھا تو یہ اتنی اہمیت اختیار کرگیا کہ روم میں فوجیوں کو تنخواہ کے طور پر نمک ہی دیا جاتا تھا۔ یہاں تک کہ انگریزی کا salary’لفظ نکلا ہی salt سے ہے۔ اور جب کسی سپاہی کی تنخواہ کاٹی جاتی تھی تو لکھا جاتا تھا کہ یہ اس نمک کے قابل ہی نہیں۔
نمکین ترین تالاب
بحرہ مردار عام سمندر سے دس گنا زیادہ نمکین ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ دنیا میں سب سے زیادہ نمک پیدا کرنے میں پانچویں نمبر ہر ہے۔ انٹارکٹریکا کے برف پوش علاقے میں ڈانجوان نامی تالاب ہے جہاں بحرہ مردار سے بھی چالیس فیصد زیادہ نمک پیدا ہوتا ہے۔ اس تالاب میں اتنا نمک ہے کہ صدیوں سے برف سے ڈھکی پہاڑیوں کے درمیان ہونے کے باوجود تالاب کا پانی نہیں جمتا۔
بائبل میں نمک کا ذکر
نمک کو یقین، مستقل مزاجی اور بھروسے کی علامت کے طور پر بائبل میں کئی بار استعمال کیا۔ بائبل میں کئی جگہ زمین کا نمک، نمک کا ستون، نمک کا دور جیسے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جن سے پہلے کے دور میں نمک کی اہمیت کا اندازاہ لگایا جاسکتا ہے۔
نمک کے فائدے
عام طور پر ہمیں نمک کی مقدار کم سے کم رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ اس سے ہائی بلڈ پریشر کا مرض جنم لیتا ہے لیکن نمک کے کافی فوائد بھی ہیں جیسے کہ یہ غذائی اجزاء اور آکسیجن کی نقل و حمل کو آسان بناتا ہے۔ دماغ میں پیغامات پہنچانے کی صلاحیت کو تیز کرتا ہے۔ اس کے لئے سب سے بہتر ہے کہ آیوڈین ملا نمک استعمال کیا جائے۔ لیکن نمک کی مقدار ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق ہی استعمال کرنا چاہئیے۔