قومی ہیرو اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے بارے میں انتقال کی افواہیں ۔۔۔۔ جانیے اب وہ کس حال میں ہیں؟

image

گزشتہ شب سوشل میڈیا پر پاکستان کے قومی ہیرو اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے حوالے سے اس دنیا سے رخصت ہو جانے کی خبریں گردش کررہی تھی۔ تاہم ان کی فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

فیملی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان بیمار ہوئے تھے، لیکن اب، ان کی طبیعت بہتر ہے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر صحافی وجاہت کاظمی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا، ڈاکٹر عبد القدیر خان صحت مند ہیں، افواہوں پر کان نہ دھریں جائیں۔

واضح رہے کچھ دن قبل ڈاکٹر عبد القدیر خان کی آکسیجن پائپ لگی تصویر سامنے آئے تھی، جس کے بات ملک بھر میں تشویش کی ایک لہر دوڑ گئی تھی۔ تاہم اہل وطن کی جانب سے ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں کی جارہی ہیں۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کے ترجمان نے بتایا کہ 26 اگست کو کورونا مثبت آنے پر اسپتال منتقل کی گیا تھا۔ جبکہ 28 اگست کو قومی ہیرو اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو ملٹری اسپتال کے کوویڈ وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں ان کی صحت میں تیزی کے ساتھ بہتری آرہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US