سڑک پر پر سوئے شخص کی چادر میں سانپ گھس گیا۔۔۔ جانیے پھر کیا ہوا

image

وہ کہتے ہیں جسے اللّٰہ رکھے اُسے کون چکھے، ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں فٹ پاتھ پر گہری نیند میں سوئے ایک شخص کے ساتھ پیش آیا۔ گلف ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فٹ پاتھ پر سونے والے شخص کی چادر میں اچانک ایک زہریلا سانپ جاگھسا۔

بھارت سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ایک شخص گہری نیند میں فٹ پاتھ پر سو رہا ہے۔ اسی دوران ایک زہریلا سانپ رینگتے ہوئے اس شخص کی چادر میں گھس جاتا ہے۔

جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابتدائی طور پر مذکورہ شخص کو اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ، اس کی چادر میں ایک زہریلا سانپ موجود ہے۔ تاہم کچھ لمحوں بعد اس شخص کو اندازہ ہوتا ہے کہ اس کے جسم پر کوئی چیز رینگ رہی ہے، لیکن جلد ہی مذکورہ شخص کو سانپ نظر آتا ہے اور وہ چادر پھینک کر دور ہو جاتا ہے۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ زہریلے سانپ کوبرا نے اس شخص پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ شخص اس حملے سے محفوظ رہا۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے سے ریکارڈ کی گئی تھی۔ جبکہ محکمہ جنگلات کی جانب سے اس جگہ کی تلاشی بھی لی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US