سرجری جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔۔۔ عمر شریف کو دل کا ایسا کونسا مرض ہے جس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں؟ ڈاکٹر شہاب نے بتادیا

image

جب سے عمر شریف کی بیماری کی سنگینی کا علم ہوا ہے پوری قوم ان کے لئے لمحہ لمحہ دعاگو ہے۔ عمر شریف کا امریکہ میں علاج کرنے کے لئے ڈاکٹر شہاب کی خدمت لی جارہی ہیں جو کہ امریکہ کے جانے مانے ہارٹ سرجن ہیں اور پاکستان کی مشہور اداکارہ ریما کے شوہر بھی ہیں۔ ڈاکٹر شہاب نے عمر شریف کے آپریشن کے بارے میں میڈیا سے تفصیلی گفتگو کی ہے جسے “ہماری ویب“ کے قارئین کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔

عمر شریف کو دل کی کون سی پیچیدہ بیماری ہے؟

ڈاکٹر شہاب کا کہنا ہے کہ دل کے بائیں جانب موجود mitral valve کے درمیان والے مسلز جنھیں papillary muscles کہتے ہیں یہ عمر شریف کے کمزور ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے والو خون پمپ کرنے کے عمل کے دوران بند نہیں ہوپاتا اور خون بجائے پمپ ہو کر باہر جانے کے اسی راستے سے واپس چلا جاتا ہے جس سے داخل ہوا تھا۔ اس وجہ سے سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے۔

اوپن ہارٹ سرجری کیوں نہیں کی جاسکتی؟

ایسے پیچیدہ امراض میں عام طور پر اوپن ہارٹ سرجری کے زریعے اعضاء کو آپریٹ کیا جاتا ہے لیکن ڈاکٹر شہاب کے مطابق عمر شریف کی ایک بار پہلے بھی اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے اور ان کے گردے بھی کافی کمزور ہیں جس کی وجہ سے ان کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے میں جان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

عمر شریف کا علاج اس طریقے سے کیا جائے گا۔۔۔

ڈاکٹر شہاب نے عمر شریف کے علاج کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہmitral valve clip procedure کے زریعے عمر شریف کے دل کے والو میں کلپس لگائی جائیں گی جس سے والو صحیح طرح پمپ کرسکے گا۔ چونکہ یہ ایک پیچیدہ طریقہ کار ہے جس کے لئے باقاعدہ ماہر ٹیم کا ہونا ضروری ہے اس لئے عمر شریف کو امریکہ بلایا جارہا ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow