ان کی ہر مشکل پاکستانی ختم کردیتے ہیں اور ۔۔ جانیے ان 2 واقعات کے بارے میں جب جمائمہ مشکل میں پھنس گئی تھیں

image

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ آج تک جب بھی کسی چھوٹی یا بڑی پریشانی کا شکار ہو جاتیں ہیں تو انہیں پاکستانی ہی اس پریشانی سے نکلاتے ہیں۔آیئے جانتے ہیں کہ کس کس موقعہ پر جمائمہ نے پاکستانیوں سے مدد مانگی تو انہوں نے فورا ََ انکا مسئلہ حل کر دیا۔

جمائمہ کو لندن میں پاکستانی رکشے کی ضرورت کیوں پڑ گئی:

آج ہی جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کیا جس میں وہ یہ کہتی نظر آئیں کہ لندن میں مقیم پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ میری مدد کریں۔ اور کہا کہ مجھے اس وقت پاکستانی اسٹائل رکشے کی ضرورت ہے جبکہ یہ رکشہ مجھے اپنی فلم شوٹنگ کیلئے اگلے ہفتے صرف منگل اور جمعے کو چاہیے ہوگا اگر کسی کے پاس ہو یا کوئی جانتا ہو کہ کس فرد کے پاس ہوگا یہ رکشہ تو مجھ سے رابطہ کرے۔

جس پر ایک پاکستانی صارف احتشام الحق نے انہیں فورا ََ مطلوبہ رکشے سے متعلق معلومات فراہم کیں اور اپنا ای میل ایڈریس دے دیا اور یوں سرعام واٹس ایپ نمبر دینے سے معذرت کر لی اس کے بعد جمائمہ نے بھی انکے جزبات کی قدر کرتے ہوئے ای میل پر ہی انکا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ جمائما نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور پر محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل بھی مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گی۔

جمائمہ کو نصرت فتح علی خان کی کون سی قولی کی تلاش تھی:

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں سے مدد مانگ لی ہے، انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پاکستانی فالوورز سے یہ کہہ کر مدد مانگی کہ کوئی مجھے یہ بتائے کہ سروں کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی قوالی " اے اتھڑا عشق نہیں سون دیندا" کا انگریزی ترجمہ کیا ہے۔اور اس قوالی کو میں انٹرنیٹ پر کیسے تلاش کروں؟

ان کے اس سوال پر ایک مبارز نامی پاکستانی انکی مدد کو فوراََ پہنچا اور انہیں ایک یوٹیوب ویڈیو کا لنک شیئر کر دیا اور ساتھ میں کہا کہ میں ڈرائیونگ کر رہا ہوں تو ڈرائیونگ کے دوران آپکے ٹویٹ کا نوٹیفیکیشن ملا تو اب میں گاڑی پارک کر کے آپ کو لنک شیئر کر رہاہوں، امید ہے اس سے آپ کو بہت مدد ملے گی۔

صارف کے مدد کرنے پر جمائمہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ واقعی بہت مدد گار ثابت ہوا ہے ، مشہور زمانہ قوالی کا انگریزی ترجمہ ملنے کے بعد جمائمہ نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور جمائمہ کی شادی سن 1995 میں ہوئی اور وہ سن 1995 سے سن 2004 تک لاہور میں ہی رہیں ، اس کے بعد انکی عمران خان سے طلاق ہو گئی اور وہ لندن واپس چلی گئیں ۔ یاد رہے کہ وہ شادی کے بعد پورے 9 سال لاہور میں ہی رہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور جمائمہ کے 2 بیٹے بھی ہیں جن میں سے ایک کا نام قاسم اور ایک کا نام سلیمان ہے جو کہ والد ہ کیساتھ لندن میں ہی مقیم ہیں اور وہیں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts