جب میں پہلی بار ندا کے والد سے ملا تو انہوں نے مجھے دیکھ کر انکار کر دیا تھا ۔۔ یاسر نواز شادی سے پہلے کا واقعہ بتاتے ہوئے

image

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار یاسر نواز اور ندا یاسر کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ انہیں سارا پاکستان بخوبی جانتا ہے۔

شوبز کی دنیا میں اگر ٹاپ کلاس میاں بیوی کی جوڑی کی بات کی جائے تو اِن دونوں کا نام سر فہرست آتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ندا یاسر اور یاسر نواز کی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں یاسر نواز کی جانب سے ان کی شادی سے قبل ہونے والے معاملات کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔

یاسر نواز نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ میرا آڈیشن سب سے پہلے ندا کے والد نے لیا تھا جس میں مجھے انہوں نے مسترد کر دیا تھا۔

یاسر نواز کا مختصر ویڈیو کلپ میں بتاتے ہیں کہ اُنہوں نے جب اداکاری کے لیے اپنا پہلا آڈیشن دیا تھا تو ان کا پہلا آڈیشن لینے والے ندا یاسر کے والد اور ہدایتکار کاظم پاشا تھے، وہ نیوی پر بننے والے ایک ڈرامے کا آڈیشن لے رہے تھے۔

یاسر نواز کی یہ مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پھر بہت وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے بے حد پسند بھی کی جا رہی ہے۔

یاسر نواز کو اسکرپٹ پڑھنے کو کہا گیا اور اُنہیں جملے بھی یاد تھے مگر جیسے ہی کیمرہ آن ہوا اُن کے دل کی دھڑکن تیز اور ہاتھ پاؤں ٹھنڈے پڑ گئے تھے۔

یاسر نواز نے بتایا کہ اس وقت میں بہت زیادہ نروس ہوگیا تھا اس دوران کاظم پاشا اُن کے والد سے کہا کہ یہ بچہ اداکاری میں ابھی کمزور ہے اور یہ کہہ کر ندا یاسر کے والد نے انہیں ریجیکٹ کر دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow