ابو کے انتقال کے بعد 2 بہنوں کی شادی کروائی۔۔ جانیے علی انصاری کی امی اور ان کی فیملی کے بارے میں چند دلچسپ باتیں، جو آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

image

ویسے تو پرستار اپنے منفرد انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں، اداکاری ہو یا پھر صلاحیت۔ پرستار مداحوں کو ہمیشہ اپنی طرف مائل رکھتے ہیں۔

ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو ڈرامہ اداکار علی انصاری کے بارے میں بتائیں گے، وہ اپنی والدہ سے کتنی محبت کرتے ہیں، ان کی زندگی سے متعلق کچھ ایسی معلومات جو ہو سکتا ہے آپ لوگ نہ جانتے ہوں۔

علی انصاری کو عام طور پر پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا ہے، علی ویسے تو لیڈنگ رول میں بھی نظر آ چکے ہیں جبکہ وہ کئی ڈراموں میں بھائی کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔ علی کی اداکاری کو مداحوں سمیت ناظرین نے بے حد پسند کیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اب مشہور پاکستانی ڈراموں کا حصہ بن چکے ہیں۔ علی کی والدہ تہمینہ انصاری کہتی ہیں کہ علی میری آنکھ کا تارا ہے، اس کے بغیر میرا گزارا نہیں ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ علی میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، میں اسے بے حد پیار کرتی ہوں۔

علی انصاری کے والد کی حال ہی میں وفات ہوئی ہے جس کا غم علی اور ان کی والدہ و شدید ہے، لیکن دونوں ماں بیٹا اپنے والد کی وفات پر ایک دوسرے کا سہارا بنے ہوئے ہیں۔ علی کی والدہ کہتی ہیں کہ علی کے والد کی وفات ایک بہت بڑا نقصات ہے، وہ بہت اچھے انسان تھے، وہ کہتے تھے کہ علی ایک منفرد اور مثبت سوچ کا بچہ ہے، ہمیں علی سے اینرجی ملتی ہے۔

علی کی والدہ کہتی ہیں کہ علی کو صاف صفائی بے حد پسند ہے، جبکہ علی غصہ بہت کرتا ہے، اگرچہ غصہ ختم بھی ہو جاتا ہے مگر وہ غصہ کرت ہے۔ جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ علی کے والد چاہتے تھے کہ علی تمیزدار اور بااخلاق بچہ بنے۔

علی کہتے ہیں کہ والد نے وفات سے پہلے بہن مریم کا رشتہ طے کیا تھا، جو کہ سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس سے ہوا تھا۔ والد کے ساتھ وہ آخری ایونٹ تھا جو کہ بہت اچھا رہا تھا، اور اسی ایونٹ میں انہوں نے تصاویر بھی بنوائی تھیں۔ علی کہتے ہیں کہ والد نے جانے سے پہلے امی کو کہا تھا کہ میں مریم کا نکاح خود پڑھاؤنگا۔ ہمیں لوگوں نے کہا تھا کہ تاریخ آگے برھا دو مگر والد کی خواہش تھی۔

علی کی شادی سے متعلق والدہ کہتی ہیں کہ میں چاہتی ہوں میری بہو میں کچھ ایسی خوبیاں ضرور ہوں جو کہ ایک گھریلو اور ماڈرن بہو میں ہوتی ہیں۔ یعنی وہ گھر اور گھرستی نبھانا جانتی ہو، گھر والوں اور رشتوں کو جیسے لے کر چلنا ہے وہ جانتی ہو۔ جبکہ مجھے درمیانے رنگ کی گریجوئیٹڈ لڑکی چاہیے۔

والدہ کہتی ہیں کہ علی نے ایک ڈرامہ کیا تھا سیرت جس میں وہ دانش نے تھے وہ کردار مجھے بے حد پسند آیا تھا۔ علی کی والدہ کو ایسے ہی کردار پسند ہیں جبکہ ناپسند کردار سے متعلق والدہ کہتی ہیں کہ میں نہیں چاہتی علی چھلاوے کا کردار ادا کرے، مجھے بالکل بھی پسند نہیں آٰیا۔

مدیحہ امام سے متعلق تہمینہ انصاری کہتی ہیں کہ مجھے مدیحہ امام بے حد پسند ہے، مدیحہ کی اداکاری اور صلاحیتوں کی میں معترف ہوں۔ وہ کہتی ہیں کہ مجھے سب سے پسند علی او مدیحہ کی اداکاری لگتی ہے جب دونوں ایک ساتھ اسکرین پر نظر آتے ہیں۔ علی انصاری کا اپنا سیلون ہے جہاں وہ ہر ہفتے آتے ہیں۔ داڑھی، بال، مونچھیں، ناخن اور خوبصورتی کو نکھارتے ہیں۔

علی کہتے ہیں کہ میں اپنے والد سے بے حد قریب تھا وہ مجھے اپنا دوست سمجھتے تھے اور میں بھی ان سے کوئی بات نہیں چھپاتا تھا مجھے اس وقت شدید صدمہ پہنچا تھا اور میں ٹوٹ چکا تھا جب مجھے یہ خبر ملی کہ والد کو وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ میں یہ سوچ بھی نہیں سکت تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow