میری نند کے گھر تو اس کی قمیض جیسا تولیہ ہے ۔۔ ڈرامہ لاپتہ میں شوہر کو تھپڑ مارنے والے منظر میں پہنے گئے کپڑوں پر سوشل میڈیا صارفین مذاق اڑانے لگے

image

سارہ خان آج کل ڈرامہ لاپتہ میں نظر آرہی ہیں جہاں ان کے چاہنے والے ان کو خوب پسند کر رہے ہیں ساتھ ہی اس ڈرامے کا وہ ویڈیو کلپ بھی بہت وائلر ہوا جس میں جب شوہر یعنی گوہر نے بیوی سارہ کو تھپڑ مارا تو بیوی نے بھی انتظار کئے بغیر شوہر کو اتنی ہی زور سے تھپڑ رسید کیا جتنا کہ شوہر نے مارا اور آگے سے جواب کہا کہ تمہارے ہاتھ توڑ دوں گی اگر کچھ ایسا سوچا بھی، اس کلپ پر تو پی پی پی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی میدان میں آگئیں۔

اب جہاں سوشل میڈیا پر ہر چھوٹی بڑی باتوں کو سب کے سامنے اُبھارا جاتا ہے اس پر بحث و مباحثہ کیا جاتا ہے جیسے کہ ایک فیس بک گروپ پر اس وقت سارہ خان کے تھپڑ مارنے والے اس سین کے کپڑوں پر بڑا دھیان جا رہا ہے کہ اس کے بیک کا پرنٹ بہت منفرد ہے اور برانڈ کے کپڑے تولیے سے مل رہے ہیں۔

رابعہ ملک نامی صارف نے فیس بُک پیج وومانیہ پر کمنٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سوچ سوچ کر تھک گئی کہ کہاں دیکھے ہیں ایسے برانڈ کے کپڑے جو نند کے گھر کے تولیے سے مل رہے ہیں جس پر انہوں نے سارہ خان کی قمیض کا بیک پرنٹ شو کیا اور ساتھ ہی اس تولیے کی جو ہو بہو سارہ کے کپڑوں کے ڈیزائن سے مل رہا ہے۔

ان کی اس پوسٹ پر مُزینہ شاہد نامی صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ میرے گھر کا ستری کے سٹینڈ کا کوور بالکل ایسا ہی ہے۔ ماریہ اسلم نے لکھا کہ میرے شوہر کی گاڑی کا کوور بھی بالکل ایسا ہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow