ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے متعدد شوبز ستارے اکثر اپنے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں۔
پسندیدہ فنکار کی زندگی کے بارے جاننا چاہتے ہیں ایسے میں اداکاروں کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر آئے تو وہ وائرل ہوجاتی ہے۔
ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈا نے اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کردیا۔
اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ یہ تصویر 90 کی دہائی میں لی گئی تھی۔
اداکارہ رچا چڈا فکرے، گینگ آف وسے پور ،آہستہ آہستہ جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
خیال رہے بھارتی اداکارہ رچا چڈا کی پیدائش 18 دسمبر 1986 کو امرتسر، پنجاب میں ہوئی، رچا نے اپنے کیریئر کاآغازماڈلنگ سے کیابعد ازاںںتھیٹر میں کام شروع کیا۔