شادی بیاہ کی تقریبات میں دولہا اور دلہن کا فوٹو شوٹ خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ کیونکہ شادی کی فوٹوگرافی میاں بیوی سمیت پورے اہلخانہ کے لیے یادگار رہ جاتی ہے اور جب کبھی سالوں بعد شادی کے البم پر نظر پڑتی ہے تو پرانی تصاویر دیکھنے میں اور بھی مزا آتا ہے۔
عام طور پر شادی کا فوٹو شوٹ ہالز، بینکوئٹ میں ہی چلتا ہے لیکن ہم آپ کو چند ایسی خوبصورت مقامات کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جہاں شادی کا فوٹو شوٹ یادگار ہونے کے ساتھ مزید خوبصورت ہوجائے گا۔
وہ مخصوص جگہیں "روشنیوں کا شہر" جسے پیار سے "منی پاکستان" کہا جاتا ہے کراچی شہر میں ہی موجود ہیں اور کیمرے کی آنکھ ان جگہوں کو مزید خوبصورت بنا دیں گی۔
کراچی میں فوٹو شوٹ کے لیے بہترین 5 بہترین مقامات ذیل میں درج ہیں۔
1-دو دریا
6 DHA میں واقع خوبصورت مناظر والی جگہ دو دریا شادی شدہ جوڑے کو ایک دلکش نظارہ فراہم کرنے میں مدد دے گی۔ یہ جگہ شاید آپ کے بڑے دن کو دلکش بنانے کے لیے بہترین ہوگی۔
2- موہٹا پیلس
فن تعمیر کا یہ تاریخی ٹکڑا پیشہ ور فوٹوگرافر کے لیے ایک بہترین ماحول فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ عجیب انفراسٹرکچر ، عمدہ طور پر تیار کردہ داخلی دروازے رکھتا ہے ۔ یہ عالیشان جگہ فوٹوگرافروں کے ساتھ شادی شدہ جوڑےکو ایک بہترین آؤٹ ڈور شوٹ دے گا۔
3- کراچی بوٹ کلب
کراچی بوٹ کلب خوشگرار ماحول کے ساتھ ایک کھلی فضا سے لیس ماحول شادی شدہ جوڑوں کو بہترین اور یادگار فوٹوشوٹ فراہم کرے گا۔
4- ائیر مین گولف کلب
سرسبز سبز گھاس اور گھنے درخت اس جگہ کو ایک خوبصورت اور اعلیٰ درجہ مہیا کرتے ہیں۔ کلب کے حسین نظارے جوڑے کو بھی مزید خوبصورت بنا دیتے ہیں۔
5- فرینچ بیچ
ہاکس بے اور پیراڈائز پوائنٹ کے وسط میں واقع ،فرینچ ساحل تفریحی فوٹو شوٹ کے لیے ایک مثالی مقام بن چکا ہے، وہاں کئی فوٹو شوٹس آئے روز ہوتے رہتےہیں۔ نئے شادی شدہ جوڑے اپنی شادی کے لمحات کو مزید دلکش بنانے کے لیے فرینچ بیچ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔