2 بچوں کی ماں ہیں، لیکن پھر بھی بچوں جیسے کردار کرتی ہیں ۔۔ شوبز ستارے جن کو اداکاری کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا

image
اداکاروں پر تنقید ہونا اب کوئی بڑی بات نہیں ہے کبھی ان کی ذاتی زندگی سے متعلق تنقید کی جاتی ہے تو کبھی ان کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ایسے ہی کچھ شوبز اداکاروں کا ذکر آج ہم کرنے والے ہیں جن کو لوگوں نے پسند تو خوب کیا مگر تنقید بھی جم کر کی۔ ٭ عائزہ خان: داکارہ عائزہ خان کو ڈرامہ لاپتہ میں ٹک ٹاک اور بھارتی اداکاراؤں کی نقل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کچھ لوگوں نے ان کو پسند بھی کیا کسی نے کہا کہ انجلی سے زیادہ عائزہ اچھی لگ رہی ہیں۔ ٭ ماہرہ خان: اداکارہ ماہرہ خان کو بس کی چھت پر چڑھ کر بیٹھنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ ایسا ہمارے معاشرے میں نہیں ہوتا البتہ ماہرہ کے چاہنے والوں نے یہ بھی کہا کہ اچھا ہے لڑکیاں بھی بسوں کی چھتوں پر بیٹھیں اور دیکھیں کہ سارہ جہاں کیسا لگتا ہے۔
٭ گوہر رشید: اداکار گوہر رشید کو ڈرامہ لاپتہ میں اپنی بیوی سارہ خان کو تھپڑ مارنے پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے ڈرامے میں ایسا کیوں کیا مگر وہیں اس سین کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں کیونکہ بیوی نے بھی تھپڑ رسید کردیا۔

٭ رضاعی بھائی بہن:

ہم ٹی وی کے ڈرامے '' جدا ہوئے کچھ اس طرح'' کی پچھلے ہفتے آنے والی قسط میں دکھایا گیا ہے کہ اسد اور ماہا جوکہ ایک دورسے کے رضاعی یعنی دودھ شریک بھائی بہن ہیں، ان کی شادی کردی گئی ہے کیونکہ ان کے گھر والوں کو اس کا علم نہیں ہے اور شادی کے بعد ماہا کے ہاں اولاد بھی ہونے والی ہے، جس پر تائی جان ماہا کے والد کو بتا رہی ہیں کہ یہ دونوں رضاعی بھائی بہن ہیں اس مسئلے پر مولوی صاحب سے بھی ڈرامے میں رابطہ کیا جاتا ہے البتہ اس ڈرامے پر میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ کیسے بھائی بہن کی شادی ہوگئی؟ اس پر عوام نے سہیل سمیر سمیت پوری کاسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow