افغانستان میں طالبان کی حکومت تو آگئی اور امریکی بھی طالبان سے ڈر کر فرار ہوگئے البتہ بیچارے بھارتی خوفزدہ ہیں کہ کہیں ہمیں بھی یہ امریکیوں کی طرح نکال باہر نہ کریں اب بھارت چونکہ ہمیشہ سے بزدلی کا ثبوت دیتا ہے اس وقت بھی بھارت خوفزدہ ہے کہ کہیں یہی طالبان کشمیر نہ ہتھیا لیں، بھارت نے طالبان کے مورال کو کمزور کرنے کے لئے گارڈ نامی فلم ہی بنا ڈالی۔
بولی وڈ فلم 'گارڈ' کی پہلی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔
'ٹائمز آف انڈیا' کے مطابق:
'' فلم 'گارڈ' کو پروڈیوسر اجے کپور اور سبھاش کالے پروڈیوس کریں گے جو حقیقی واقعات کی منظر کشی ہے۔ اس کے سکرپٹ رائٹر ندھی سنگھ ہیں/۔ فلم کی کہانی افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد وہاں سے بھارتی انخلاء کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کو آئندہ سال 15 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔
بتایا جا رہا ہے کہ:
''
گارڈ' میں ممکنہ طور پر افغان طالبان کا منفی اور دہشت گرد روپ دکھایا جائے ۔