ڈرپوک بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کے لئے کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑتا ہے جب سے طالبان افغان حکومت میں ائے ہیں اس وقت سے بھارت نے اب تک کئی ایسے من گھڑت دعوے اور جھوٹے پروپیگنڈے کئے ہیں جن میں پاکستان کو قصور وار ٹہرایا گیا ہے اب جیسے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ارناب گوسوامی کی وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ لے لیں جس میں انہوں نے کابل میں موجود سرینا ہوٹل کے پانچویں فلور پر پاکستانی آئی ایس آئی کے آفیرز کی موجودگی کا بتایا ہے۔
سرینا ہوٹل سے متعلق جھوٹ بولنا بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کو مہنگا پڑ گیا ہے اب سوشل میڈیا پر
#ISIon5thFloor
اور
#ArnabGoswami
ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے
پروگرام کے دوران کہا کہ:
''
میرے انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا ہے کہ کابل سرینا ہوٹل کے پانچویں فلور پر آئی ایس آئی اور پاکستان فوج کے افسران رہ رہے اگر آپ کہو تو میں یہ بھی بتا سکتا ہوں کہ انہوں نے کیا آڈر کیا ہے۔''
جس کے جواب میں پاکستانی تجزیہ کار عبدالصمد یعقوب نے کہا کہ :
''
ارنب میں نے چیک کیا ہے کابل سرینا ہوٹل میں تو پانچواں فلور ہی نہیں ہے، اس کے صرف دو فلورز ہیں. ''
سچ چونکہ کڑوا ہوتا ہے اس لئے یہ چ سننے کے بعد بھارتی اینکر خود کو شرمندگی سے بچانے کے لئے ہنس رہے ہیں۔