1 دو ہزار نہیں بلکہ ۔۔ منال خان کے ولیمے کے پرس کی قیمت کتنی تھی اور یہ خوبصورت کلچ کس برانڈ کا تھا؟

image

جہاں منال خان کی شادی کی ہر تقریب نے لوگوں کے دل جیتے وہیں ان کا ولیمہ بھی شاندار رہا۔ منال کے زرق برق لہنگے سے لے کر ان کی قیمتی جیولری کے چرچے ابھی بھی لوگوں کی زبان پر ہیں۔ لیکن دلہن کے لباس اور جیولری کی طرح ایک اور چیز بھی نمایاں اور اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور وہ ہے دلہن کا پرس۔ جی ہاں منال نے اپنے ولیمے کے دن کی تصویروں میں جو حسین سا کلچ تھاما ہوا ہے وہ “بورجن“ برانڈ کا ہے جو جوتے اور پرسز کا ایک نامور برانڈ ہیں۔ اس سنہرے کلچ میں ہر طرف خوبصورت موتی اور نگینے جڑے ہیں۔ کلچ کی قیمت گیارہ ہزار نو سو روپے ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow