مصر میں بچوں کی شادی پر والدین کو گرفتار کر لیا گیا ، یہ معاملہ مصر کے ایک گاؤں ام خنین میں پیش آیا۔ یہاں 11 سالہ لڑکی کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ منگنی کی تیاری زورو شور سے جاری تھی اور مقامی سنار سے انہوں نے دلہن کیلئے زیورات خریدے اور انکی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس کے کچھ دیر بعد ہی لڑکی اور لڑکے کے والدین کے والدین کو گرفتار کر لیا گیا۔
مصر کی قومی کونسل جو کہ بچوں کے حقوق کیلئے کام کرتی ہے، اس کا اس واقعہ پر کہنا ہے کہ یہ واقعہ آئین کی شق 80 کی خلاف ورزی ہے اور ملکی آئین میں بچوں کی شادی کی بھی اجازت نہیں جس پر سیکیورٹی فوسرز نے منگنی کی تقریب کا پتا معلوم کر کے والدین کو گرفتار کر لیا اور تفتیش کا آغاز بھی کر دیا۔
مصر کی قومی کونسل کے سیکریٹری جنرل نے اس واقعہ پر مزید کہا کہ ہمیں اس واقعہ کا معلوم ہی سوشل میڈیا سے تب معلوم ہوا جب انہوں نے زیورات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور پھر چائلڈ سپورٹ سسٹم کو آگا ہ کیا اور پھر یہ ادارہ متحرک ہوا اور والدین کو گرفتار کر لیا۔