انسان وہی جہاں میں اچھے ہیں جو کام دوسروں کے آتے ہیں، کبھی دوغلہ پن نہیں کرتے، کسی کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی نہیں کرتے اور نہ کسی کا مال اس کی اجازت کے بغیر استعمال کرتے ہیں۔، ایسے ہی ایک شخص نے مدینہ کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ:
''
میں اپنے کام سے اے ٹی ایم گیا تھا ایک مرتبہ گیا تو بھی وہاں کسی کا کارڈ رکھا ہوا تھا، میں دوبارہ گیا تو بھی وہاں کسی کا اے ٹی ایم کارڈ رکھا ہوا دیکھا ، لیکن سب سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ وہ اے ٹی ایم کارڈ جس حالت میں پہلے دن رکھا ہوا اسی حالت میں اسی جگہ رکھا ہوا تھا اور کسی کو اندازہ بھی نہیں تھا ، کوئی بھی چاہتا تو استعمال کرسکتا تھا مگر کسی نے ایک مرتبہ بھی اٹھا کر نہ دیکھا، اس دن میں وہاں بہت دیر تک کھڑا رہا اور متعلقہ بینک حکام کو کال کرکے اے ٹی ایم کارڈ کی تصویر بھیجی اور بتایا کہ یہاں ایک کارڈ ہے جس کی تویر بھیجی، آدھے گھنٹے بعد وہ شخص جس کا یہ کارڈ تھا وہ آیا اور اس نے دیکھ کر اپنا کارڈ اٹھایا اور شُکراً کہنے لگا میں نے پوچھا کہ آپ کا کارڈ یہاں اتنے دن تک پڑا رہا، دیکھ لیں کی نے رقم نکال تو نہیں لی، جس پر اس شخص نے کہا کہ ایک مرتبہ بھی میرے پاس کوئی اطلاع نہیں آئی اور جب اس نے اپنے اکاؤنٹ میں رقم چیک کی تو بالکل وہی تھی جو اس کی سیوونگ تھی ۔
جس پر وہ خود بہت حیران ہوا کہ کسی نے کارڈ کو اس جگہ سے نہ اٹھایا، میں نے پوچھا کہ آپ کا کارڈ یہاں کیسے آیا؟ جس پر اس شخص نے کہا کہ میں پیسے نکالنے کے بعد اےٹی ایم سے نکلنے کی کر رہا تھا کہ اچانک فون کال آئی تو میں نے اٹھائی ، جلدی میں فون نکالنے کی وجہ سے کارڈ گر گیا اور میں نکل گیا، میں نے اسی جگہ کھڑے ہو کر فون پر بات کی تھی جہاں میرا کارڈ گرا ہوا تھا۔ مجھے حیرت ہے کہ کیسے کسی نے یہ کارڈ نہیں اٹھایا اور یہ اپنی جگہ پر سلامت ہے۔
''
مذید لکھتے ہیں:
''
مدینہ کے لوگوں کی یہ خاصیت ہے کہ چاہے کتنا ہی سونا یا بڑا خزانہ ان کو نظر آجائے یہ کبھی اس کو ہاتھ نہیں لگاتے اور نہ امانت میں خیانت کرتے ہیں ان کی یہ خاصیت ان کو جنت میں بھی اعلیٰ مقام دلوائے گی اور دنیا میں بھی۔ اتنا اصول پسند انسان ہر کسی کو پسند آتا ہے اور یہ کم ہی لوگ ہیں جو اس قدر انصاف سے چلتے ہیں۔
''
مدینے کے لوگوں کی تعریف کرنے والا یہ شخص کون ہے؟
یہ شخص ایک سعودی ولاگر ہیں اور سوشل ورکر بھی ہیں اور آج کل یہ یمن میں مسلمانوں کی مدد کے لئے موجود ہیں اور اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔