میری شادی بچپن میں ہی ہوگئی تھی ۔۔ اداکارہ لیلیٰ زبیری اپنی شادی اور زندگی سے متعلق بتاتے ہوئے

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکار ہلیلیٰ زبیری شوبز کا ایک جانا مانا نام ہے جن کے ڈرامے ایک وقت میں لوگ بہت شوق سے دیکھا کرتے تھے۔ لیلیٰ زبیری ان اداکاراؤں میں سے ہیں جن کے ڈرامے اور فلمیں دیکھنے کے لیے پرانے وقتوں میں بازار بند ہوجاتے تھے۔

مقبول اداکارہ لیلی جنہوں نے دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پاکستانی ڈراموں کے شوقین افراد کے دل جیتے ہیں۔وہ ایک طویل عرصے سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ وہ ایک پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی کام کرتی ہیں اور اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی انہوں نے شروع کیا۔

اداکار لیلیٰ زبیری حال ہی میں ایک پروگرام میں نظر آئیں جس میں ان سے چند دلچسپ سوالات کیے گئے۔

پروگرام میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ تھیٹر میں کام کر رہی تھیں تب آپ کی شادی ہوئی یا پھر ڈراموں میں آنے کے بعد ہوئی؟

اداکارہ لیلیٰ زبیری نے بتایا کہ میں نے بچپن میں بھی تھوڑا کام کیا اور ساتھ ہی ریڈیو میں کام کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میری شادی بچپن میں ہی ہوگئی تھی جب میں نے سیکنڈ ائیر ( بارہویں جماعت) پڑھ لی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ مجھے نئے کردار نبھانا اچھا لگتا ہے کیونکہ آپ کو ایک مارجن مل جاتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میرے ڈرامے کے بعد جب لوگ مجھ سے آکر ملتے تھے کہ میں نے بہت اچھا کردار نبھایا اور میرے کام کو بھرپور سراہتے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow